Header Ads Widget

حیسکو میں آپریشن سائیڈ نئیں سرکلز، ڈویژن اور سب ڈویژن بنانے پر غور

 بلاگر نیوز مانیٹرنگ ویب ڈیسک |حیدرآباد 

بلاگر نیوز کو موصول ہونے والی انفارمیشن کے مطابق مورخہ 04 مئی 2023 کو حیسکو ڈپٹی مینجر (ٹی ایم پی) کے دستخط سے ایک لیٹر جاری کردیا گیا ہے۔ 

جو حیسکو آپریشن سائیڈ سرکلز، ڈویژن اور سب ڈویژن بنانے سے متعلق کمیٹی کے اجلاس کا ہے۔ یہ اسکروٹنی کمیٹی حیسکو جی ایم (ٹیکنیکل) کی سربراہی میں حیسکو ہیڈکوارٹر میں تشکیل دیدی گئی۔ 

اسکروٹنی کمیٹی کے اجلاس میں مذکورہ بالا افسران نے شرکت کی، جن میں حیسکو ایچ آر ڈائریکٹر، ایس ای آپریشن سرکل حیسکو حیدرآباد سمیت ایگزیکٹو انجنیئر آپریشن ڈویژن حیسکو قاسم آباد اینڈ لطیف آباد-1 اور لطیف آباد -2 سمیت ڈپٹی مینجر (ٹی ایم پی) حیسکو حیدرآباد سمیت، اسسٹنٹ مینجر (ٹی ایم پی) نے شرکت کی، جس میں مندرجہ ذیل ٹاسک پر بحث کی گئی اور فیلڈ فارمیشن سے ضروری سفارشات طلب کرلی گئیں۔

آپریشن سرکل حیسکو حیدرآباد

01۔ آپریشن سب ڈویژن حیسکو قاسم آباد، سٹیزن اور ہیر آباد کو بائیفرکیٹ کر کے نئیں سب ڈویژنز بنانے سمیت آپریشن سرکل حیسکو حیدرآباد کو توڑ کر ایک اور سرکل بنانے کا ٹاسک۔

آپریشن سرکل حیسکو لاڑ 

02۔ موجودہ سب ڈویژنوں کو توڑ کر ٹنڈو باگو سب ڈویژن بنانے سمیت سن سب ڈویژن بنانے پر غور۔ آپریشن ڈویژن حیسکو کوٹڑی کو توڑ کر سیہون سب ڈویژن بنانے پر غور طلب۔ آپریشن سرکل کاٹ کو توڑ کر ایک نئیں سرکل بنانے پر غور۔

آپریشن سرکل حیسکو میرپورخاص 

03۔ موجودہ سب ڈویژنوں کو توڑ کر، ٹنڈو غلام علی کے نام سے ایک نئیں سب ڈویژن بنانے پر غور۔

آپریشن ڈویژن حیسکو نوابشاھ 

04۔ آپریشن ڈویژن حیسکو نوابشاھ کو توڑ کر آپریشن ڈویژن حیسکو سکرنڈ بنانے پر غور طلب۔ 

کمیٹی نے حیسکو فیلڈ فارمیشن سے مزید قانونی کاروائی کی لیئے ضروری رکارڈ اور سفارشات طلب کر لی ہیں، اور کوئی بھی ضروری انفارمیشن شیئر کرنے سے متعلق اسسٹنٹ مینجر ٹی ایم پی اسلم میمن سے رابطہ کرنے سے متعلق حیسکو لیٹر میں ضروری ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج  وزیٹرس روزانہ
We design display advertise your business card & label contents