Header Ads Widget

وفاقی وزیر برائے بجلی و توانائی خرم دستگیر کا حیدرآباد حیسکو ہیڈکوارٹر کا دؤرا متوقع، ذرائع

 بلاگر نیوز مانیٹرنگ ویب ڈیسک | حیدرآباد 

بلاگر نیوز کو موصول ہونے والی انفارمیشن کے مطابق مورخہ 23 مئی 2023 بروز منگل کو ایڈیشنل ڈائریکٹر حیسکو (سیکیورٹی) سیف الدین میمن کی طرف سے، وفاقی وزیر برائے (بجلی و توانائی) دستگیر کی طرف سے مورخہ 25 مئی 2023 بروز جمعرات کو حیسکو ہیڈکوارٹر وزٹ کرنے سے متعلق ایک ٹوئر پروگرام اعلامیہ جاری کیا گیا۔ 

جس سے متعلق حیسکو افسران اور انچارج سیکیورٹی کو سیکیورٹی انتظامات بہتر طریقے سے سر انجام دینے سے متعلق ہدایات جاری کردی گئی تھیں، اس کے علاؤہ حیدرآباد کی ضلعی انتظامیہ کو بھی وفاقی وزیر برائے (بجلی و توانائی) خرم دستگیر کی واپڈا (پاور ونگ) کالونی وزٹ کرنے سے متعلق نوٹیس انفارمیشن بذریعہ لیٹر شیئر کی گئی۔

جبکہ حیسکو انتظامیہ کی طرف سے وفاقی وزیر برائے بجلی و توانائی خرم دستگیر کی حیسکو ہیڈکوارٹر کی اس آفیشل وزٹ کو عام عوام اور حیسکو صارفین سے خفیہ رکھا گیا ہے۔ 

تاہم وفاقی وزیر برائے (بجلی و توانائی) خرم دستگیر حیدرآباد وزٹ کرنے کا پروگرام تب شیڈیولڈ پایا گیا ہے، جب اس وقت  پورے حیدرآباد ریجن میں حیسکو (صارفین اور عوام) کو شدید گرمی اور حیسکو کی طرف سے فورس لوڈشیڈنگ کا سامنا ہے۔ 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج  وزیٹرس روزانہ
We design display advertise your business card & label contents