Header Ads Widget

سندھ کی ساحلی پٹی میں سمندری طوفان کا خطرہ، حیسکو ہیڈکوارٹر میں ایمرجنسی کنٹرول روم قائم

 بلاگر نیوز مانیٹرنگ ویب ڈیسک | حیدرآباد 

بلاگر نیوز کو موصول ہونے والی انفارمیشن کے مطابق سندھ سمندری میں اٹھنے والا طوفان ہائپر جوائے 14 سے 16 تاریخ تک سندھ اور بلوچستان کی ساحلی پٹی سے ٹکرائے گا، جس کی شدت انتہائی خطرناک ہوگی، جس کے باعث پورے ملک میں خصوصی طور سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی یے، ساحلی پٹی کے قریب آباد رہائشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیئے اقدامات کیئے جارہے ہیں۔

کسی بھی ہنگامی صورتحال کے باعث حیسکو ہیڈکوارٹر میں ایمرجنسی کنٹرول روم کو فعال کر


دیا گیا ہے، جس میں موجودہ عملہ 24 گھنٹے اپنی ڈیوٹی سر انجام دیگا۔ طوفان کے اثرات ظاہر ہوتے ہی شہریوں کو سخت حفاظتی اقدامات اپنانے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ 

خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، کہ سمندری طوفان سندھ کی ساحلی پٹی ٹھٹہ کیٹی بندر اور میرپورخاص ڈویژن کی ساحلی پٹی سے ٹکرانے کے بعد 100 کلو میٹر کی رفتار سے تیز ہوائیں اور طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔ جس کے باعث کسی بھی جانی یا مالی نقصان سے بچنے کیلئے شہریوں کو سخت حفاظتی اقدامات اپنانے کی ہدایات جاری کردی گئی ہے، دید طوفانی بارشوں میں بجلی تنصیبات اور برقی آلات، خصوصی طور ہائی ٹینشن ٹرانسمیشن لائین سے دور رہنے کی سخت ہدایات جاری کردی گئی ہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں حیسکو ہیڈکوارٹر میں ایمرجنسی کنٹرول روم پر موجود اسٹاف سے آفیس آرڈر میں دیئے گئے فون/ موبائل نمبرز پر فوری رابطہ کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ حیسکو ایچ آر ڈائریکٹر شفیق احمد میمن کے دستخط سے ایک آفیس آرڈر تمام حیسکو دفتروں کو سرکیولیٹ کر دیا گیا ہے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج  وزیٹرس روزانہ
We design display advertise your business card & label contents