Header Ads Widget

کمپنی سیکریٹری نے حیسکو بی او ڈی میں ملازمین کیلئے اعزازیہ بونس بل منظوری کیلئے پیش کردیا

بلاگر نیوز مانیٹرنگ ویب ڈیسک|حیدرآباد 

حیسکو کمپنی سیکریٹری فضل اللّٰہ ڈاہری کے دستخط سے ایک ایکسٹریکٹ آف ڈرافٹ منٹس لیٹر منظر عام پر آیا ہے، جو گریڈ -01 سے لیکر گریڈ-15 تک کے حیسکو ملازمین کیلئے سالانہ کارکردگی اعزازیہ منسٹری کے مذکورہ شرط و شرائط پر مبنی لیٹر کی بنیاد پر منظوری سے متعلق ہے یہ بل حیسکو بورڈ آف ڈائریکٹرز کے سامنے دوسری بار بروز منگل مورخہ 27 جون 2023 کو پیش کردیا گیا ہے۔ 

جس سے متعلق یہ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ حیسکو بورڈ آف ڈائریکٹرز کی آنے والی میٹنگ میں اعزازیہ کارکردگی الاونس بطور بونس حیسکو ملازمین گریڈ-01 سے لیکر گریڈ-15 تک منظوری کیلئے پیش کردیا جائیگا۔ 

اور جبکہ یہ بونس اناؤنس تو عید سے پہلے ہوا تھا، مگر ذرائع کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ حیسکو چیف ایگزیکٹو آفیسر مظفر عباسی کی خصوصی ہدایات پر ملازمین کو بونس دینے سے متعلق حیسکو بی او ڈی سے منظوری کیلئے ڈرافٹ منٹس پیش کرنے سے روک دیا گیا تھا، کیوں کہ 30 جون 2023 کو چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو مظفر عباسی نے منسٹری کے سامنے اپنی کارکردگی اور رکوری رپورٹ پیش کرنی ہے، جس میں یہ ضروری تھا کہ حیسکو رکوری شو کروانے کیلئے حیسکو کے کرنٹ اکاؤنٹ کا سہارا لیا گیا، تاکہ منسٹری کو اور خصوصی طور اسٹینڈنگ کمیٹی کے سامنے حیسکو چیف ایگزیکٹو آفیسر مظفر عباسی کی ساکھ متاثر نہ ہو۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج  وزیٹرس روزانہ
We design display advertise your business card & label contents