Header Ads Widget

حیسکو کے متعدد ڈپارٹمنٹس میں کروڑوں روپے بوگس پیمنٹ کرنے کا انکشاف، معاملہ سنگین ہوگیا

 بلاگر نیوز مانیٹرنگ ویب ڈیسک | حیدرآباد 

بلاگر نیوز کو موصول ہونے والی انفارمیشن کے مطابق حیسکو کے متعدد ڈپارٹمنٹس خصوصی طور آپریشن، GSO اور GC ڈویژن میں سالوں کروڑوں روپے بوگس پیمنٹ کرنے انکشاف ہوا ہے، ابتدائی طور بتایا جا رہا ہے۔ 

کہ آپریشن سرکل حیسکو نوابشاھ اور آپریشن سرکل حیسکو میرپورخاص کی 02 ڈویژن میں ملازمین کی تنخواہوں، ڈفرنس بل، الاؤنسز، میڈیکل کلیم، لاگ بک جعلی (پی او ایل) بل اور دیگر مینٹیننس بل کی مد میں 02 کروڑ روپے سے زائد بوگس پیمنٹ کا انکشاف سامنے آیا ہے، تاہم چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو مظفر عباسی کی خصوصی ہدایات پر لاکھوں روپے رشوت عیوض مینجر (ایس اینڈ آئی) اعجاز شیخ کو اس معاملے کو دبانے کا ٹاسک دیدیا گیا ہے۔ حیسکو مینجمنٹ اور دیگر ایف ڈی افسران کروڑوں روپے کے اس غبن کو چھپانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں، مگر معلوم ہوا ہے کہ یہ سلسلہ گذشتہ کئی سالوں سے جاری تھا، جب کسی اندر کے بندے نے پوری معلومات کے ساتھ شکایت کی تو اب بات انکوائری تک جا پہنچی ہے، جس کی وجہ سے جعلی اور غیرقانونی چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو مظفر عباسی کی ساکھ بھی سخت متاثر ہوئی ہے، کہ ہمیشہ ان کی CEO شپ کے دوران ہی کرپشن، بدعنوانی اور رشوت خوری کے اسکینڈل پروان چڑھتے ہیں، جو چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو مظفر عباسی کی اہلیت اور ایمانداری پر سوالیہ نشان ہیں؟

حیسکو GC اور سول جعلی پیمنٹ کو بھی چھپایا جا رہا ہے، کیوں کہ انکوائری آفیسر مینجر (ایس اینڈ آئی) اعجاز شیخ خود ایک رشوت خور افسر ہے، جس کی رشوت خوری کے چرچے حیسکو میں عام جام ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج  وزیٹرس روزانہ
We design display advertise your business card & label contents