Header Ads Widget

حیسکو اکاؤنٹس اینڈ فنانس اسکینڈل، بورڈ آف ڈائریکٹر ملک امتیاز الحق انکوائری کمیٹی کا سربراہ مقرر

 بلاگر نیوز مانیٹرنگ ویب ڈیسک | حیدرآباد 

یاد رہے کہ حیسکو فنانس اینڈ اکاونٹس ڈپارٹمینٹ میں لاکھوں روپے کرپشن اور گھپلوں کا انکشاف ہوا ہے، اس حوالے سے حیسکو مینجر (ایس اینڈ آئی) اعجاز شیخ کی جڑتو انکوائری رپورٹ پر آپریشن ڈویژن حیسکو عمر کوٹ اور سانگھڑ کے متعدد حیسکو افسران کو سسپینڈ بھی کر دیا گیا تھا۔ 

تاہم سسپینڈ افسران نے یہ الزام لگایا تھا، کہ اصل لاکھوں اور کروڑوں روپے گبن تو آپریشن ڈویژن حیسکو نوابشاھ، قاسم آباد، کوٹڑی، ٹنڈو محمد خان اور ڈگھڑی میں ہوا ہے، جہاں نہ صرف آف روڈ گاڑیوں کے جعلی (پی او ایل) بل پر حیسکو کو لاکھوں روپے کا چونا لگایا گیا ہے. بلکہ اس کے علاؤہ سالوں تک بوگس پینشنرز کے نام پر لاکھوں روپے کی رقم حیسکو کے اکاؤنٹ سے نکال کر حیسکو کو چونا لگایا گیا ہے، یاد رہے کہ آپریشن ڈویژن حیسکو قاسم آباد میں گل نظامانی ڈویژنل اکاؤنٹس آفیسر کے عہدے پر سالوں سے تعینات ہیں، اور  یاد رہے کہ گل نظامانی پر قاسم آباد ڈویژن کے لائین اسٹاف نے مٹیریل اشو کروانے اور جمع کرنے پر (ایس آر اور ایم آر این) پر پانچ پانچ اور دس دس ہزار روپے لینے کا الزام بھی لگایا تھا۔ 

مگر اعجاز شیخ نے اصل مجرمان کو بچانے کیلئے یہ الزام آپریشن ڈویژن حیسکو سانگھڑ اور عمرکوٹ کے افسران پر عائد کر دیا، کہ وہ رکارڈ پیش نہیں کر رہے محض یہ جواز دیکر متعدد افسران کو معطل کروا دیا گیا، اور انکوائری باقی ہے۔ سسپینڈڈ افسران کے انکشافات کے بعد اب حیسکو بورڈ آف ڈائریکٹرز کے بیچ یہ فیصلہ طئے پایا ہے، جس میں مینجر ایس اینڈ آئی اعجاز شیخ کی جڑتو انکوائری کو رد کر دیا گیا یے، اور حیسکو بورڈ آف ڈائریکٹر ملک امتیاز الحق کی سربراہی میں ایک اور انکوائری ڈیسپپلنری کمیٹی مقرر کردی گئی ہے، جو پورے حیسکو سے 2017 سے جون 2023 تک کا ڈیٹا حاصل کر کے، اکاؤنٹس اینڈ فنانس سکے تمام رکارڈ کی چھان بین کر کے اس کروڑوں روپے کے گبن میں ملوث اصل مجرمان کو بے نقاب کریگی اور پھر (جزاء اور سزا) کا فیصلہ کریگی۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ یہ انکوائری کمیٹی کیا پروگریس دیتی ہے؟ کیوں کہ عبداللطیف نظامانی اپنے بیٹے کو بچانے کیلئے مینجر ایس اینڈ آئی اعجاز شیخ پر تو حاوی رہ گیا تھا، تاہم ملک امتیاز کے خلاف وہ اپنی ہائیڈرو یونین کی طاقت پر کس قدر ،ور آزمائی کرتا ہے اور کس قدر رکاوٹ کھڑی کرتا ہے، یہ تو اب وقت ہی بتائے گا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج  وزیٹرس روزانہ
We design display advertise your business card & label contents