Header Ads Widget

سپریٹینڈنگ انجنیئر آپریشن سرکل حیسکو حیدرآباد کا ڈرائیور روشن ملک، حیسکو صارفین کے بل چیک کرنے لگا

 بلاگر نیوز مانیٹرنگ ویب ڈیسک | حیدرآباد 

بلاگر نیوز کو موصول ہونے والی انفارمیشن کے مطابق سپریٹینڈنگ انجنیئر آپریشن سرکل حیسکو حیدرآباد فرمان ڈاہانی کا ڈرائیور روشن ملک اپنے افسران کا نام روشن کرنے میں سب سے آگے آگے۔

تفصیلات کے مطابق روشن ملک روزانہ کی بنیاد پر مختلف سب ڈویژن میں آپریشن، رکوری، ڈی سی او ٹیم کے ہمراہ جاکر باقاعدہ ایک ایس ڈی او/ ایکسین اور ایس ای کی طرف مختلف بیچ کے حیسکو صارفین کے بل چیک کرتا اور روزانہ کی بناں پر لاکھوں روپے جیب بھر کر آتا ہے اور جو صارفین سیٹنگ میں نہ آئیں ان کو جعلی ڈیٹیکشن بل ٹھوک دیتا ہے۔ سادہ طبیعت صارفین کو ڈرا دھمکا کا میٹر میں فالٹ دکھا کر ان سے لاکھوں روپے بٹور کر اعلیٰ افسران اور حتیٰ کہ عبداللطیف نظامانی تک پہنچاتا ہے، جس کی وجہ سے روشن ملک کا نام اب تک حیسکو میں روشن ہے۔ 

نظامانی صاحب کا خصوصی آشیرواد ہونے کے سبب کوئی بھی افسر اس کا نام نہیں لیتا، الٹا اس کو اوپن اجازت ہے کہ وہ اپنی مرضی سے حیسکو میں جو چاہے کرتا پھرے، کوئی اس سے پوچھنے والا نہیں ہے  تاہم یہ تصاویر دیکھ کر حیسکو مینجمنٹ کی ناقص کارکردگی اور حیسکو مینیجمینٹ کے اعلٰی افسران کی نا اہلی پر انتہائی افسوس ہوتا ہے، کہ اب ایس ڈی او، ایکسین اور حتیٰ کہ سپریٹینڈنگ انجنیئر کا کام ایک معمولی سا ڈرائیور کر رہا ہے، عوام اور صارفین کو روزانہ کی بناں پر بلیک میل کر رہا ہے اور اس سے پوچھنے والا اور سوال کرنے والا کوئی نہیں ہے؟

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج  وزیٹرس روزانہ
We design display advertise your business card & label contents