Header Ads Widget

حیسکو ایگزیکٹو انجینئر آپریشن ڈویژن حیسکو عمرکوٹ اور سانگھڑ سمیت متعدد حیسکو افسران سسپینڈ

 بلاگر نیوز مانیٹرنگ ویب ڈیسک| حیدرآباد

بلاگر نیوز کو موصول ہونے والی انفارمیشن کے مطابق آج اچانک ایگزیکٹو انجنیئر آپریشن ڈویژن حیسکو عمرکوٹ افتخار سومرو اور ایگزیکٹو انجنیئر آپریشن ڈویژن حیسکو سانگھڑ نزاکت میمن سمیت متعدد حیسکو افسران کو سسپینڈ کر دیا گیا ہے، جس کے متعلق تفصیلات کٹھے کیئے جا رہے ہیں۔

اس کے علاؤہ سابقہ ایگزیکٹو انجنیئر آپریشن ڈویژن حیسکو سانگھڑ انعام ابڑو کو بھی سسپینڈ کیا گیا ہے۔ تاہم خیال یہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ حال ہی میں حیسکو فنانس میں جو لاکھوں روپے کا غبن سامنے آیا ہے، اس میں ان افسران کا پیرڈ سامنے آیا ہے، اور انہیں افسران کے پیرڈ میں یہ گھپلے بھی ہوئے ہیں۔ جس سے حیسکو کو کروڑوں روپے کا چونا لگایا گیا ہے، اور کمپنی کی ساکھ سخت متاثر ہوئی ہے۔

اس کے علاؤہ آپریشن ڈویژن حیسکو عمر کوٹ اور سانگھڑ کے روینیو اور اکاؤنٹس افسران کو بھی سسپینڈ کر دیا گیا ہے۔





ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج  وزیٹرس روزانہ
We design display advertise your business card & label contents