Header Ads Widget

حیدرآباد ایس ڈی او حیسکو سول کو سول ورکس کی نگرانی کیلئے دی جانے والی گاڑی آف روڈ کے باوجود، پی او ایل اور مینٹیننس بل کلیم کرنے کا انکشاف!

 بلاگر نیوز مانیٹرنگ ویب ڈیسک | حیدرآباد 

بلاگر نیوز کو موصول ہونے والی انفارمیشن کے مطابق واپڈا واٹر ونگ (سول) سے ڈیپوٹیشن پر آنے والے ایس ڈی او (سول) سید نثار شاھ کو (سول ورکس) کے ترقیاتی کاموں کی نگرانی کیلئے دی جانے والی گاڑی پوٹو ہار جیپ گرین پلیٹ نمبر: 2011 گذشتہ 03 مہینے سے منان ہوٹل کے سامنے یونٹ نمبر:07 لطیف آباد حیدرآباد میں آف روڈ پوزیشن میں کھڑی دکھائی دے رہی ہے۔ 

جبکہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ حیسکو سرکاری جیپ نمبر:2011 کے لاگ بک پر آف روڈ ہونے کے باوجود پی او ایل اور رپیئر مینٹیننس بل کلیم کیئے جا رہے ہیں۔ اب ذرا سوچیں کہ جب سول ورکس کی نگرانی کیلئے ایس ڈی او (سول) کو دی جانے والی گاڑی ہی آف روڈ کھڑی ہے، تو اس اس ایس ڈی او کی چارج میں سول کے جو کام ہو رہے ہونگے؟ وہ کس طرح ہو رہے ہونگے؟ اور ان کی نگرانی کس طرح ہوتی ہوگی؟ یہ ایک بہت بڑا سوا ہے؟ اور حیسکو میں یہ اس طرح کا کوئی پہلا معاملہ نہیں ہے۔ حیسکو میں اس طرح کی آف روڈ گاڑیوں پر پی او ایل اور مینٹیننس بڑے عرصے سے کلیم کیئے جاتے رہے ہیں۔ 

کیوں کہ حیسکو ٹرانسپورٹ سیکشن کی نا اہلی اور حیسکو وہیکل پراپر انسپیکشن نہ ہونے کی وجہ سے ایسی کئی گاڑیوں پر پی او ایل اور مینٹیننس بل کلیم ہو رہے ہیں۔ جس سے ثابت ہوتا ہے کہ حیسکو ٹرانسپورٹ سیکشن ہیڈکوارٹر حیدرآباد کو منتھلی سبمٹ کی جانے والی وہیکل انفارمیشن جعلی اور بوگس ہوتی ہے۔



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج  وزیٹرس روزانہ
We design display advertise your business card & label contents