Header Ads Widget

ایگزیکٹو انجنیئر آپریشن ڈویژن حیسکو نوابشاھ دیدار چنہ سمیت، اکاؤنٹس آفیسر اسماعیل جکھرانی سسپینڈ

 بلاگر نیوز مانیٹرنگ ویب ڈیسک | نوابشاھ 

بلاگر نیوز کو موصول ہونے والی انفارمیشن کے مطابق اگست 2023 میں حیسکو اکاؤنٹس اینڈ فنانس میں بڑے پیمانے پر گھپلوں کا انکشاف ہوا، بوگس ہے بل، بوگس ٹی اے، ڈی اے، بوگس آف ڈے ویجز، بوگس پی ایم اسسٹنس پیکج کے تحت کچھ بوگس لوگوں کو لاکھوں اور کروڑوں روپے کی ادائیگی کی گئی، اس کے علاؤہ حیسکو دفتروں میں آف روڈ گاڑیوں پر بھی پی او ایل اور (رپیئر اینڈ مینٹیننس) بل کلیم کیئے گئے ہیں، اور یہ پریکٹس گزشتہ کئی سالوں سے جاری تھی۔ 

تاہم معاملے کی مزید انکوائری کیلئے سابقہ حیسکو ایڈیشنل چیف انجنیئر اور موجودہ حیسکو بورڈ آف ڈائریکٹر ملک امتیاز الحق کی سربراہی میں، حیسکو (بی او ڈی) ڈسیپلنری کمیٹی مقرر کردی گئی ہے۔ جس کے بعد پہلے مرحلے میں ایگزیکٹو انجنیئر آپریشن ڈویژن حیسکو عمر کوٹ اور سانگھڑ سمیت متعدد حیسکو اکاؤنٹس آفیسرز، روینیو آفیسرز سسپینڈ کیئے گئے، اسی کے تسلسل میں آپریشن ڈویژن حیسکو نوابشاھ کا اسکینڈل بھی سامنے آگیا ہے، جس کے بعد چیف فنانشل آفیسر حیسکو ہیڈکوارٹر میڈم حنا ٹالپر کے ریفرنس لیٹر پر، چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو مظفر عباسی کی منظوری اور حیسکو ایچ آر ڈائریکٹر شفیق میمن کے دستخط سے ایگزیکٹو انجنیئر آپریشن ڈویژن حیسکو نوابشاھ دیدار چنہ کو مس کنڈکٹ کی بناں پر سسپینڈ کردیا گیا ہے۔ 

تاہم کچھ دیر کے بعد سوشل میڈیا خبروں کی بناں پر ڈویژنل اکاؤنٹس آفیسر، آپریشن ڈویژن حیسکو نوابشاھ محمد اسماعیل جکھرانی کو بھی سسپینڈ کردیا گیا ہے، جو سابقہ حیسکو ڈی جی (لیگل اینڈ لیبر) لونگ خان جکھرانی کا بیٹا ہے۔

معاملہ جب بڑھتا دکھائی دیا ہے، تو مرکزی صدر آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو یونین عبداللطیف نظامانی بھی بیچ میں آگئے ہیں، اور گھپلے میں ملوث متعدد ایگزیکٹو انجنیئرز اور ڈویژنل اکاؤنٹس آفیسر سے رقم بٹور کر، حیسکو چیف سے مشاورت کرنے کی کوشش کی ہے، تاہم چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو مظفر عباسی پر حیسکو بی او ڈی کی ڈسیپلنری کمیٹی کا دباؤ ہے، جس کے بعد معاملہ مزید الجھتا ہوا دکھائی دیتا یے۔ 

متعدد ایگزیکٹو انجنیئرز اور ڈویژنل اکاؤنٹس آفیسر حیسکو نے اس ہولناک اسکینڈل میں خود عبداللطیف نظامانی کے اپنے بیٹے ڈویژنل اکاؤنٹس آفیسر حیسکو قاسم آباد گل نظامانی کے ملوث ہونے سے متعلق بھی بڑے انکشافات کیئے ہیں، جس کی بناں پر ڈویژنل اکاؤنٹس آفیسر حیسکو قاسم آباد گل نظامانی کو سسپینڈ کرنے کیلئے چیف فنانشل آفیسر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو مظفر عباسی پر اس وقت شدید دباؤ ہے، دوسری طرف عبداللطیف نظامانی ہائیڈرو یونین کا صدر ہے، جس کا حیسکو میں بہت بڑا اثر رسوخ ہے۔ 

معاملے پر بحث مباحثے اور قانونی کارروائی سے متعلق آج بروز ہفتہ مورخہ 02 ستمبر 2023 کو حیسکو ہیڈکوارٹر حیدرآباد میں حیسکو بورڈ آف ڈائریکٹرز کا ہنگامی اجلاس بلایا گیا ہے۔ اب وقت ہی بتائے گا کہ اس غبن معاملے کی حیسکو بی او ڈی اور حیسکو مینجمنٹ کس قدر شفاف انکوائری کر کے  اس کروڑوں روپے کے غبن میں ملوث افسران کے خلاف کیا کارروائی کرتی ہے؟

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج  وزیٹرس روزانہ
We design display advertise your business card & label contents