Header Ads Widget

حیسکو لائین سپریٹینڈنٹ-1 سرمد علی میرانی نے اپنے ٹرانسفر پوسٹنگ آرڈر کو چیلنج کردیا، رلیو نہیں ہونگا

 بلاگر نیوز مانیٹرنگ ویب ڈیسک | حیدرآباد 

بلاگر نیوز کو موصول ہونے والی انفارمیشن کے مطابق سیکریٹری پاور ڈویژن اسلام آباد کی طرف سے جاری کردہ حالیہ خصوصی احکامات پر تمام لائین اسٹاف کے تبادلوں پر، حیسکو مینجمنٹ نے بھی 

عمل درآمد کرتے ہوئے لائین سپریٹینڈنٹ کے تبادلے شروع کیئے اور اسی سلسلے میں (سابقہ) سپریٹینڈنگ انجنیئر آپریشن سرکل حیسکو لاڑ الطاف حسین میرانی کے بیٹے لائین سپریٹینڈنٹ-1 سرمد علی میرانی، جس کی اس وقت آپریشن سب ڈویژن حیسکو جامشورو کوٹڑی ڈویژن میں پوسٹنگ ہے، اس کا اب حیسکو ہیڈکوارٹر (ایڈمن) کی طرف سے، آپریشن ڈویژن حیسکو کوٹڑی سے آپریشن ڈویژن حیسکو میرپورخاص مزید پوسٹنگ کیلئے ٹرانسفر آرڈر جاری کر دیا گیا ہے۔ 

تاہم ذرائع کا دعویٰ ہے کہ لائین سپریٹینڈنٹ-1 سرمد علی میرانی نے اپنے ٹرانسفر پوسٹنگ آرڈر کو چیلنج کرتے ہوئے، کہا ہے کہ چاہے کچھ بھی ہو جائے! وہ اپنی سب ڈویژن جامشورو سے کسی شرط پر بھی رلیو نہیں ہوگا!

یاد رہے کہ سرمد میرانی کا جامشورو سب ڈویژن اور آپریشن ڈویژن حیسکو کوٹڑی سے ایگزیکٹو انجنیئر آپریشن ڈویژن حیسکو میرپورخاص تبادلے کا آفیس آرڈر مورخہ 11 اکتوبر 2023 بروز بدھ کو جاری کیا گیا تھا، مگر اب تک کی اطلاعات کے مطابق پانچ روز گذر جانے کے باوجود، سرمد میرانی نے اپنے (ٹرانسفر پوسٹنگ) آرڈر پر عمل در آمد کرتے ہوئے، ایگزیکٹو انجنیئر آپریشن ڈویژن حیسکو میرپورخاص کے دفتر میں جوائننگ رپورٹ نہیں دی اور جناب گھر پر آرام کر رہے ہیں۔ جبکہ حیسکو ہیڈکوارٹر (ایڈمن) کے ٹرانسفر پوسٹنگ آرڈر کے مطابق 11 اکتوبر 2023 سے سرمد میرانی جامشورو سب ڈویژن سے اسٹینڈ رلیو ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج  وزیٹرس روزانہ
We design display advertise your business card & label contents