Header Ads Widget

حیسکو اکاؤنٹس اینڈ فنانس اسکینڈل 2023، حیسکو آڈٹ افسران ایف آئی اے میں طلب

 بلاگر نیوز مانیٹرنگ ویب ڈیسک | حیدرآباد 

بلاگر نیوز کو موصول ہونے والی انفارمیشن کے مطابق ایف آئی اے کا حیسکو (ایچ آر) ڈائریکٹر کو لکھا گیا ایک لیٹر منظرعام پر آگیا ہے، جس کے مطابق حیسکو اکاؤنٹس اینڈ فنانس میں 02 ارب روپے سے زائد کے اسکینڈل سے متعلق اس وقت ایف آئی اے میں تحقیقات جاری ہے اور 

اسی سلسلے میں جولائی 2017 سے مئی 2023 تک آپریشن ڈویژن حیسکو عمرکوٹ کی جن 12 حیسکو (انٹرنل آڈٹ) افسران نے آڈٹ کی، کو فی الحال پوچھ گچھ اور وضاحت کیلئے (ایف آئی اے) انکوائری آفیسر کے دفتر میں طلب کیا گیا ہے، جن افسران نے اس مذکورہ (پیرڈ) میں آپریشن ڈویژن حیسکو عمرکوٹ کی آڈٹ کی، مگر کسی کرپشن، کسی مالی بدعنوانی کی نشاندھی نہیں کی؟ تو پھر سوال پیدا ہوتا ہے، کہ یہ اتنا بڑا اکاؤنٹس اینڈ فنانس اسکینڈل حیسکو میں کیسے برپا ہوگیا اور کیسے سامنے آیا؟

اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے، کہ حیسکو کے ہر ادارے میں انتہا درجے کی کرپشن اور بدعنوانیاں ہوتی رہی ہیں، مگر حیسکو (انٹرنل آڈٹ) کے افسران آنکھیں بند کر کے اپنا حصہ وصول کرکے سب کچھ صحیح ہے، کی رپورٹ بناتے رہے۔ ادارے میں کرپشن، بدعنوانی اور حیسکو (انٹرنل آڈٹ) کی ملی بھگت کا بھانڈہ تب پھوٹا، جب اگست 2023 میں حیسکو اکاؤنٹس اینڈ فنانس اسکینڈل 2023 کا انکشاف ہوا۔ اور پھر جب معاملے کی انکوائری شروع ہوئی تو اور بھی بڑے، بڑے انکشافات سامنے آئے، صرف آپریشن ڈویژن حیسکو عمرکوٹ میں 31 سے زائد گھوسٹ ملازمین کے فرضی نام پر چند سالوں سے ماہانہ (تنخواہ) رلیز کروائی جاتی رہیں، جبکہ ادارے میں ان کا کہیں نام و نشان تک بھی نہیں تھا۔ 

فی الوقت آپریشن ڈویژن حیسکو عمرکوٹ اکاؤنٹس اینڈ فنانس اسکینڈل 2023 کے متعلق تحقیقات کرنے والے (ایف آئی اے) انکوائری افسر وقار احمد کی طرف سے حیسکو انتظامیہ کو لکھا گیا لیٹر سامنے آیا ہے، مزید حیسکو میں اس اسکینڈل سے متعلق کیا ہونے والا ہے؟ یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا۔ 

ایف آئی اے نے تفتیش کیلئے جن حیسکو افسران کو طلب کیا ہے، ان میں مندرجہ ذیل آڈٹ افسران کے نام شامل ہیں 

01۔ ابو ذر قاسم قاضی، چیف (انٹرنل آڈٹ).

02۔ محمد اقبال منصوری، مینجر (انٹرنل آڈٹ).

03۔ محمد سکندر، (آڈٹ آفیسر).

04۔ خالد کریم، اسسٹنٹ (آڈٹ آفیسر).

05۔ سید شوکت علی، اسسٹنٹ (آڈٹ آفیسر).

06۔  اللّٰہ بخش مہر، اسسٹنٹ (آڈٹ آفیسر).

07۔ اعجاز احمد قریشی، اسسٹنٹ (آڈٹ آفیسر).

08۔ محمد شاکر، اسسٹنٹ (آڈٹ آفیسر).

09۔ سید شمس الحسن زیدی، اسسٹنٹ (آڈٹ آفیسر).

10۔ سید وسیم شاہد، اسسٹنٹ (آڈٹ آفیسر).

11۔ ذوالفقار علی میمن، اسسٹنٹ (آڈٹ آفیسر).

12۔ سید اختیار علی شاھ، اسسٹنٹ (آڈٹ آفیسر).

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج  وزیٹرس روزانہ
We design display advertise your business card & label contents