Header Ads Widget

حیسکو ایگزیکٹو انجنیئر (سول ورکس) ڈویژن کی چارج، میٹرک پاس ایس ڈی او سول ظفر سومرو سے واپس، دھنی بخش کندھر کے حوالے

 بلاگر نیوز مانیٹرنگ ویب ڈیسک | حیدرآباد 

بلاگر نیوز کو موصول ہونے والی انفارمیشن کے مطابق سیکریٹری پاور ڈویژن اسلام آباد نے خفیہ انفارمیشن کی بناں پر اطلاع حاصل ہوئی کہ ایک (میٹرک پاس)، جعلی ڈپلوما، جعلی (بی- ٹیک) ایس ڈی او (سول) سب ڈویژن-2 ظفر سومرو کو گذشتہ 03 سال سے ایگزیکٹو انجنیئر حیسکو سول ورکس ڈویژن کی Look after چارج دیدی گئی ہے، جو اب تک اسی عہدے پر تعینات ہے اور ظفر سومرو نے حیسکو سول ورکس ڈویژن کا آوے کا اوہ ہی بگاڑ دیا۔ 

غیرقانونی اور غیر ضروری ٹینڈر اسکیم وقتاً بوقتاً جاری کر کے حیسکو کو کروڑوں روپے کا چونا لگاتا رہا ہے، اس کے خلاف حیسکو انٹرنل اور گورنمنٹ آڈٹ کی پیراز بھی موجود ہے، مگر بھاری رشوت خوری اور کمیشن کی بناں پر سینئر سب انجنیئر قمر الدین انڈھڑ کو نظرانداز کر کے ظفر سومرو کو سب انجنیئر سے ایس ڈی او (سول) کا غیر قانونی پروموشن دیکر ساتھ ہی ایگزیکٹو انجنیئر حیسکو سول ورکس ڈویژن کی Look after چارج بھی دیدی گئی ہے۔ جبکہ اس کے پروموشن نوٹ پر حیسکو پروموشن کمیٹی اور سابقہ ڈپٹی مینجر (ٹی ایم پی) مانجھی خان کا نوٹ رکارڈ پر موجود ہے، جس کے مطابق ظفر سومرو کی (ڈپلوما اور بی-ٹیک ڈگری) فیک ہیں اور غیر رجسٹرڈ اور غیر تصدیق شدہ ہیں۔ 


تاہم حیسکو کے کچھ نام نہاد افسران اور سابقہ چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو نور احمد سومرو نے اس کو غیر قانونی پروموشن دلا کر پھر ادارے میں اس کو ہر سیاہ سفید کا مالک بنا دیا او رپھر جس طرح حیسکو (سول ورکس) ڈویژن کو کروڑوں روپے کا چونا لگایا گیا جس طرح سابقہ چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو نور احمد سومرو سے لیکر موجودہ چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو مظفر عباسی اور دیگر حیسکو افسران کو ظفر سومرو نے حیسکو سول ورکس ڈویژن کی کروڑوں روپے کی  کمیشن اور  کرپشن کی کمائی کوئی دولت سے ان افسران کو عیش و عیاشیوں کی سہولیات دینا شروع کردیں، تو حیسکو افسران اور کچھ حیسکو بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اس پر خاص دست شفقت رہا اور پھر ظفر سومرو نے گذشتہ 03 سال کے عرصے میں حیسکو سول ورکس ڈویژن کے جس طرے بکھیئے ادھیڑے اس کی مثال ملنا مشکل ہے۔ 

تاہم پی ڈی ایم حکومت کے جاتے ہی، جیسے ہی نگراں گورنمنٹ سیٹ اپ بنا، تو سیکریٹری پاور ڈویژن اسلم آباد راشد لنگڑیال صاحب نے حیسکو کے مختلف ڈپارٹمینٹس میں ہونے والی ماہانہ اور سالانہ کروڑوں روپے کی کرپشن پر آنکھیں بند کرنے کے بجائے سخت نوٹیس لیا اور حیسکو سمیت تمام پاور ڈسٹریبیوشن کمپنیوں میں انجنیئرز، افسران و اسٹاف کی شفلنگ اور ٹرانسفر کا سلسلہ شروع کیا۔ شروع شروع میں راشی چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو مظفر عباسی اپنے چہیتے میٹرک آپس ظفر سومرو کو بچاتا رہا، لیکن سوشل۔میڈیا پاور نے آخرکار یہ خفیہ انفارمیشن سیکریٹری ڈویژن اسلام آباد راشد لنگڑیال صاحب تک پہنچائی کہ کس طرح حیسکو آپ کے احکامات کی حکم عدولی کی جا رہی ہے ۔ پھر سیکریٹری پاور ڈویژن اسلام آباد نے سیاسی و سفارشی اور عارضی چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو مظفر عباسی جو دراصل حیسکو بورڈ آف ڈائریکٹر ہے، کی اچھی کلاس لی اور نتیجتاً چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو مظفر عباسی کو اپنے تمام کماؤ پوت افسران اور چہیتوں کو یہاں سے وہاں ٹرانسفر کرنا پڑ گیا، جس میں سوشل میڈیا نے بہت بڑا کردار ادا کیا اور وقتاً بوقتاً سیکریٹری پاور ڈویژن اسلام آباد کو حیسکو سے متعلق تمام معلومات بذریعہ سوشل۔میڈیا موصول ہوتی رہی اور عمل در آمد ہوتا رہا۔ اب اسی کے نتیجے میں چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو مظفر عباسی کی منظوری سے ایگزیکٹو انجنیئر حیسکو سول ورکس ڈویژن کی چارج ظفر سومرو سے واپس لیکر اس سے سینیئر انجنیئر دھنی بخش کندھر کے حوالے کردی ہے اور مید کی جا رہی ہے کہ حیسکو سول ورکس ڈویژن میں ظفر سومرو کے کیلئے گئے کالے کرتوتوں کو سامنے لاکر ڈپارٹمینٹل انکوائری کی جائیگی اور اس کی کروڑوں روپے کرپشن کے ثبوت حاصل کر کے مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی!

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج  وزیٹرس روزانہ
We design display advertise your business card & label contents