Header Ads Widget

حیسکو حیدرآباد: جون 2023 میں بھرتی ہونے والے نئیں 09 جونیئر انجنیئر ایس ڈی اوز نے احتجاجاً نوکری سے استعفیٰ دیدیا

 بلاگر نیوز مانیٹرنگ ویب ڈیسک |حیدرآباد 

حیسکو میں حال ہی میں بھرتی ہونے والے 09 جونیئر انجنیئرز/ ایس ڈی اوز نے حیسکو (مینجمینٹ) اور چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو مظفر عباسی کے غیر مناسب رویئے سے شدید مایوس ہوکر احتجاجاً اپنے استعیفے پیش کر دیئے، 

جو مورخہ 02 اکتوبر 2023 کو چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو مظفر عباسی نے قبول کیئے اور حیسکو ایچ آر ڈائریکٹر کے دستخط سے  Resignation Acceptance کے آفیس آرڈر جای کر دیئے گئے۔ رابطہ کرنے پر معلوم ہوا، کہ حیسکو میں ان جونیئر انجنیئرز کو کسی ایک سب ڈویژن میں رہنے نہیں دیا گیا۔

اور ہر 10 دن کے بعد ٹرانسفر پوسٹنگ آرڈر جاری کر کے ریکوری پراگریس کے نام پر ان کو روزانہ ذلیل کیا جاتا رہا۔ ریکوری کے نام پر چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو مظفر عباسی اور دیگر سینیر افسران غیر مناسب لینگویج استعمال کرتے اور آئے دن ان کو طعنے دیئے جاتے، کہ آپ لوگ ریگیولر ایس ڈی اوز نہیں ہو، صرف ایک لیٹر کی مار ہو، 

اس روزانہ کی بنیاد پر تنزلی اور شدید ذہنی اور جسمانی پریشر اور دباؤ کی وجہ سے وہ بیمار رہنے لگے اور ان کو بہتر لگا، کہ اس کمپنی سے استعفیٰ دیکر کسی اور ادارے میں ریگیولر نوکری تلاش کرنا ان کیلئے بہتر اور مناسب ہوگا اور پھر اس بات پر عمل کرتے ہوئے 09 جونیئر انجنیئرز/ ایس ڈی اوز نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دیدیا، جو چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو مظفر عباسی نے مورخہ 02 اکتوبر 2023 بروز پیر کو خوشی، خوشی قبول کر لیا۔ 

استعیفے دینے والوں میں مذکورہ جونیئر انجنیئرز/ ایس ڈی اوز شامل ہیں۔

01۔ جونیئر انجنیئر محمد ذیشان سرور، 02 جون 2023  کو حیسکو میں بھرتی ہوئے اور 16 اگست 2023 سے ان کا نوکری سے استعفیٰ منظو کر کے آفیس آرڈر جاری کر دیا گیا۔

02۔ جونیئر انجنیئر/ ایس ڈی او ملک محمد عثمان، 02 جون 2023 کو حیسکو میں بھرتی ہوئے اور  15 ستمبر 2023 سے نوکری سے استعفیٰ منظور کر کے آفیس آرڈر جاری کر دیا گیا۔

03۔ جونیئر انجنیئر/ ایس ڈی او محمد احمد اقبال، 02 جون 2023 کو حیسکو میں بھرتی ہوا اور 17 اگست 2023 کو ان کا نوکری سے استعفیٰ منظور کر کے آفیس آرڈر جاری کردیا گیا۔

04۔ جونیئر انجنیئر/ ایس ڈی او نجم محمود 02 جون 2023 کو حیسکو میں بھرتی ہوئے اور 17 اگست 2023 کو ان کا نوکری سے استعفیٰ منظور کر کے، آفیس آرڈر جاری کردیا گیا۔

05۔ جونیئر انجنیئر/ ایس ڈی او محراب طارق، 02 جون 2023 کو حیسکو میں بھرتی ہوا اور 22 اگست 2023 کو ان کا نوکری سے استعفیٰ منظور کر کے، آفیس آرڈر جاری کردیا گیا۔

06۔ جونیئر انجنیئر/ ایس ڈی او محمد سمیر، 02 جون 2023 کو حیسکو میں بھرتی ہوئے اور 28 جولائی 2023 سے ان کا نوکری سے استعفیٰ منظور کیا گیا اور آفیس آرڈر جاری کردیا گیا۔

07۔ جونیئر انجنیئر/ ایس ڈی او جمیل احمد 02 جون 2023 کو حیسکو میں بھرتی ہوا، اور 11 ستمبر 2023 سے ان کا نوکری سے استعفیٰ منظور کیا گیا، اور آفیس آرڈر جاری کر دیا گیا۔

08۔ جونیئر انجنیئر/ ایس ڈی او ولید شفیق 02 جون 2023 کو حیسکو میں بھرتی ہوا اور 12 ستمبر 2023 سے نوکری سے ان کا استعفیٰ منظور کیا گیا اور آفیس آرڈر جاری کردیا گیا۔

10۔ جونیئر انجنیئر/ ایس ڈی او 02 جون 2023 کو حیسکو میں بھرتی ہوا اور 05 ستمبر 2023 کو نوکری سے ان کا استعفیٰ منظور کیا گیا اور آفیس آرڈر جاری کردیا گیا۔
















ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج  وزیٹرس روزانہ
We design display advertise your business card & label contents