Header Ads Widget

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزارتِ توانائی کو پاور ڈسٹریبیوشن کمپنیز کے سی ای اوز سربراہان مقرر کرنے کی اجازت دیدی

 بلاگر نیوز مانیٹرنگ ویب ڈیسک |اسلام آباد

بلاگر نیوز کو موصول ہونے والی انفارمیشن کے مطابق سیکشن آفیسر کارپوریٹ افیئرز-1، منسٹری آف اینرجی اینڈ پاور ڈویژن اسلام آباد نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو پاور ڈسٹریبیوشن کمپنیز میں چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر کرنے سے متعلق مورخہ 19 ستمبر 2023 کو ایک لیٹر لکھا تھا۔ 

جس میں حیسکو سمیت فیسکو، لیسکو، میپکو، پیسکو اور کیپکو یعنی 06 پاور ڈسٹریبیوشن کمپنیز کے سے سربراہان سی ای اوز مقرر کرنے سے متعلق الیکشن کمیشن آف پاکستان سے اجازت طلب کر لی گئی تھی۔

اب الیکشن کمیشن کی طرف سے ایک لیٹر سامنے آیا ہے، جس میں الیکشن کمیشن نے مذکورہ 06 پاور ڈسٹریبیوشن کمپنیز یعنی حیسکو، فیسکو، لیسکو، میپکو، پیسکو اور  کیسکو میں کمپنی سربراہان کو بطور چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر کرنے سے متعلق اجازت دیدی گئی ہے، کہ وزارت توانائی مذکورہ پاور ڈسٹریبیوشن کمپنیز میں قوانین کے مطابق کمپنی سربراہان کو بطور چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر کر سکتی ہے۔ 

واضح رہے کہ اس وقت تمام وزارتوں میں ٹرانسفر پوسٹنگ اور مقرریوں اور بھرتیوں پر الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے پابندی عائد ہے، کوئی بھی ادارہ اپنے افسران و ملازمین ٹرانسفر پوسٹنگ یا ادارے میں بھرتی کریگا تو اس کو پہلے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے اسپیشل اجازت طلب کرنا پڑیگی اور الیکشن کمیشن کی پرمیشن کے بغیر تمام صوبائی اور وفاقی ادارے اپنے اداروں میں افسران و ملازمین کی ٹرانسفر پوسٹنگ اور مقرریوں اور تقرریوں کے حوالے سے کوئی بھی صوبائی اور وفاقی ادارہ الیکشن کمیشن کے آگے جواب طلب ہوگا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج  وزیٹرس روزانہ
We design display advertise your business card & label contents