Header Ads Widget

حیسکو اکاؤنٹس اینڈ فنانس اسکینڈل 2023، ایف آئی اے نے انکوائری کیلئے آڈیٹر جنرل آف پاکستان روینیو سندھ کی خدمات حاصل کرلیں

 بلاگر نیوز مانیٹرنگ ویب ڈیسک | حیدرآباد 

حیسکو مینجر (ایچ آر) کا ایک لیٹر منظرعام پر آگیا ہے، جو مورخہ 17 اکتوبر 2023 کو حیسکو مینجمنٹ/ ایڈمن کے انتہائی اہم پانچ 05 افسران کو مخاطب ہو کر لکھا گیا ہے۔ 

لیٹر کے مراسلے میں لکھا گیا ہے، کہ مورخہ 16 اکتوبر 2023 کو حیسکو ڈائریکٹر جنرل (ایچ آر اینڈ ایڈمن) شفیق میمن کے ساتھ حیسکو (ایف آئی اے) حیدرآباد، نوابشاھ اور میرپورخاص کے مختلف حیسکو (اسکینڈلز) سے متعلق انکوائریز کے سلسلے میں

ڈائریکٹر ایف آئی اے (کرائم) سرکل حیدرآباد کے ساتھ میٹنگ طئے پائی گئی۔ جس میں افسران و ملازمین کی تنخواہوں کی مد میں حد سے تجاوز کردہ ڈمانڈ بل سیلری رلیز اور الاؤنس کی طلب کی گئی اور خیال ظاہر کیا جا رہا ہے، کہ یہ حیسکو اکاؤنٹس اینڈ فنانس اسکینڈل 2023 دو 02 ارب سے بھی زائد رقم کی بدعنوانی کا ہے، جس سے متعلق اس وقت حیسکو میں الگ اور ایف آئی اے میں الگ سے تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔

لیٹر کے مراسلے میں مزید لکھا گیا ہے، کہ ایف آئی اے نے حیسکو اکاؤنٹس اینڈ فنانس اسکینڈل 2023 کے سلسلے میں انکوائری اور تفتیشی عمل کو مزید تیز کرنے کیلئے آڈیٹر جنرل آف پاکستان (روینیو) سندھ سے آڈیٹرز کی خدمات حاصل کر لی ہیں۔ جو اس اسکینڈل سے متعلق اپنی تحقیقات کے دائرے کو مزید بڑھا رہے ہیں۔ حیسکو مینجمنٹ/ایڈمن کے انتہائی اہم پانچ 05 افسران کو فیلڈ فارمیشن سے لسٹ کے مطابق متعلقہ رکارڈ مورخہ 19 اکتوبر 2023 تک طلب کر کے ایف آئی اے کو پیش کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔ 

حیسکو مینجمنٹ/ ایڈمن کے جن افسران کو یہ لیٹر لکھا گیا ہے، ان میں مندرجہ ذیل افسران شامل ہیں، جو مقرر کردہ وقت میں حیسکو فیلڈ فارمیشن سے تمام متعلقہ رکارڈ طلب کر کے ایف آئی اے کو پیش کرینگے۔

01۔ غیاص الدین مینجر کارپوریٹ (اکاؤنٹس) آفیس آف دی فنانس ڈائریکٹر حیسکو ہیڈکوارٹر حیدرآباد۔

02۔ مینجر (ایڈمن) حیسکو ہیڈکوارٹر حیدرآباد۔

03۔ ڈپٹی مینجر (ٹی ایم پی) حیسکو ہیڈکوارٹر حیدرآباد۔

04۔ مینجر (انٹرنل آڈٹ) حیسکو حیدرآباد۔

05۔ ڈپٹی مینجر (کیریئر مینجمنٹ) حیسکو حیدرآباد.




ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج  وزیٹرس روزانہ
We design display advertise your business card & label contents