Header Ads Widget

حیسکو ریجنل اسٹور نوابشاھ : حیسکو اسٹور مٹیریل خورد بورد کا الزام، ایف آئی اے ایف آئی آر میں حیسکو ڈپٹی مینجر اسٹور عزیز نظامانی بھی نامزد

 بلاگر نیوز مانیٹرنگ ویب ڈیسک | حیدرآباد 

یاد رہے کہ جنوری 2023 حیسکو ریجنل اسٹور نوابشاھ، اسٹور مٹیریل خورد بورد کے الزام میں ایف آئی نے ایک ڈپٹی مینجر اسٹور سمیت 03 اسٹور کیپرز کو گرفتار کیا تھا۔ جن جو اس وقت ضمانت پر رہا ہیں۔

جب کے نرالے کی تحقیقات جاری تھی اور ایف آئی اے نے فائینل چالان جمع نہیں کروایا تھا۔ تاہم اب (ایف آئی اے) نے اینٹی کرپشن کورٹ حیدرآباد میں فائینل چالان میں ریجنل اسٹور حیسکو نوابشاھ کے مزید دو افسران اور ایک گیٹ کلرک کو بھی ایف آئی آر میں نامزد کیا ہے۔ جن میں 

01. ڈپٹی مینجر اسٹور، حیسکو حیدرآباد عبدالعزیز نظامانی بھی شامل ہے۔ یاد رہے کہ عبدالعزیز نظامانی آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو یونین کے مرکزی صدر عبداللطیف نظامانی کا بیٹا ہے۔


02۔ سابقہ ایکٹنگ ڈپٹی مینجر ریجنل اسٹور حیسکو نوابشاھ، فرید میمن۔


03۔ محمد اعظم، گیٹ کلرک ریجنل اسٹور حیسکو نوابشاھ۔ 

ان 02 افسران اور ایک گیٹ کلرک کو ایف آئی اے کی طرف سے ایف آئی آر میں نامزد کرکے متعلقہ اینٹی کرپشن کورٹ میں فائینل چالان پیش کر دیا گیا ہے، جس کے بعد خی ظاہر کیا جارہا ہے کہ مذکورہ ریجنل اسٹور حیسکو نوابشاھ کے سابقہ 02 افسران اور اور ایک گیٹ کلرک کی گرفتاری کیلئے Arrest Warrant جاری کر دیئے جائیں گے اور مذکورہ افسران و ملازم کو گرفتار کرکے کورٹ میں پیش کر دیا جائیگا۔

یاد رہے کہ حیسکو ریجنل اسٹور نوابشاھ میں غیرقانونی طریقے سے اسٹور مٹیریل بیچنے اور مٹیریل شارٹ کرنے کے الزام میں متعلقہ شکایت کنندہ شخص کی کمپلینٹ پر ایف آئی اے جنوری 2023 سے تحقیقات کر رہی تھی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک، سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک، سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ
We design and display to advertise your business contents