Header Ads Widget

حیسکو کے تین ایگزیکٹو انجنیئر اچانک معطل، اختیار میمن، ظفر سولنگی اور امجد علی شیخ کو شدید الزامات کا سامنہ

 بلاگر نیوز مانیٹرنگ ویب ڈیسک | حیدرآباد 

بلاگر نیوز کو موصول ہونے والی انفارمیشن کے مطابق بدھ مورخہ 10 اکتوبر 2023 کو چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو مظفر عباسی کی منظوری سے اچانک معطل کردیا گیا۔ معطل ہونے والے افسران میں مندرجہ ذیل انجنیئرز شامل ہیں۔

01۔ ایگزیکٹو انجنیئر اختیار میمن کا نام سامنے آیا ہے، جس کا حال ہی میں بطور ایکٹنگ سپریٹینڈنگ انجنیئر آپریشن سرکل حیسکو میرپورخاص ٹرانسفر پوسٹنگ آرڈر جاری ہوا تھا۔

02۔ ظفر علی سولنگی، ڈپٹی مینجر (ٹیکنیکل) جو چیف آپریٹنگ آفیسر حیسکو ہیڈکوارٹر کے ساتھ اٹیچمنٹ پر ڈیوٹی سرانجام دے رہا تھا۔

03۔ ایگزیکٹو انجنیئر امجد علی شیخ، پلیس آف پوسٹنگ بطور ایگزیکٹو انجنیئر آپریشن ڈویژن حیسکو پھلیلی۔

ان تینوں انجنیئرز کو چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو مظفر عباسی کی منظوری سے مورخہ 10 اکتوبر 2023 کو اچانک معطل کر دیا گیا۔ معاملے سے متعلق انفارمیشن لینے کی کوشش کی گئی تاہم کسی بھی ذرائع سے ان افسران کے اچانک معطل ہونے سے متعلق کوئی ٹھوس اور تصدیق شدہ اسباب سامنے نہیں آئے، تاہم اپنی معطلی کی وجوہات صرف وہ ہی افسر بہتر جانتے ہیں جو معطل کیئے گئے ہیں۔

باقی دیگر افسران اور لوگوں کی اپنی اپنی رائے الزامات اور قیاس آرائیاں بھی سامنے آرہی ہیں، کہ 10 اکتوبر 2023 کو چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو مظفر عباسی سے سیکریٹری پاور ڈویژن اسلام آباد سے میٹنگ میں چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو مظفر عباسی کی سیکریٹری پاور ڈویژن اسلام آباد نے اچھی سی کلاس لی، حیسکو افسران کے ٹرانسفر پوسٹنگ سے متعلق اپنے خدشات کا اظہار کیا۔ کہ کچھ جونیئر افسران کو من پسند پوسٹنگ دیکر اہم عہدوں سے نوازا جا رہا ہے اور سینیئر افسران کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ 

یہ میٹنگ کانفرنس ختم ہونے کے بعد چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو مظفر عباسی نے اچانک ان 03 افسران کے معطلی کے آفیس آرڈر جاری کیئے۔ اس کے علاؤہ بھی کئی ساری قیاص آرائیاں کی جا رہی ہیں۔ تاہم کہیں سے بھی تصدیق شدہ معلومات تاحال موصول نہیں ہو رہی اور کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ یہ مذکورہ ایگزیکٹو انجنیئرز اکاؤنٹس اینڈ فنانس اسکینڈل 2023 میں شامل ہیں اور اسی بناں پر ان افسران کو معطل کر دیا گیا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج  وزیٹرس روزانہ
We design display advertise your business card & label contents