Header Ads Widget

حیسکو نے فیسکو بورڈ آف ڈائریکٹرز کو 04 افسران کی حیسکو میں تعیناتی سے متعلق درخواست کردی

 بلاگر نیوز مانیٹرنگ ویب ڈیسک | حیدرآباد 

بلاگر نیوز کو موصول ہونے والی انفارمیشن کے مطابق حیسکو ایچ آر ڈائریکٹر شفیق میمن کی دستخط سے ایک لیٹر سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے، جس کے مطابق حیسکو بورڈ آف ڈائریکٹرز نے چیئرمین فیسکو بورڈ آف ڈائریکٹرز سے حیسکو میں 

انسدادِ بجلی چوری مہم کے سلسلے میں مہم کو مزید تیز اور مؤثر بنانے کیلئے فیسکو کے چار افسران کی حیسکو میں ڈیپوٹیشن کی بنیادوں پر تعیناتی کی درخواست کی ہے۔ جن میں مندرجہ ذیل افسران کے نام شامل ہیں۔

01۔ بشیر احمد، جنرل مینجر فیسکو

02۔ رانا ایوب، جنرل مینجر فیسکو

03۔ عمر حیات گوندل، جنرل مینجر فیسکو

04۔ افضل کاٹھیا، سپریٹینڈنگ انجنیئر فیسکو

جبکہ حیسکو افسران کی طرف سے حیسکو بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اس اقدام کو شدید تنقید اور حیسکو مینیجمینٹ کیلئے شدید شرمساری اور رسوائی قرار دیا جا رہا ہے۔ 

حیسکو افسران نے خدشہ ظاہر کیا ہے، کہ حیسکو مینجمنٹ کا یہ عمل حیسکو میں موجود چیف انجنیئرز، سپریٹینڈنگ انجنیئر اور سینئر انجنیئرز کی سروسز کو نظر انداز کرنے کے مترادف ہے، حیسکو میں موجود افسران کیا اس قابل نہیں ہیں، کہ فیسکو سے افسران آکر حیسکو میں انسدادِ بجلی چوری مہم کو مزید مؤثر بنائیں گے۔ تاہم اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا فیسکو بورڈ آف ڈائریکٹرز اور فیسکو مینجمنٹ اپنے افسران حیسکو میں ڈیپوٹیشن پر تعینات کرنے کی اجازت دیتے ہیں، یا حیسکو مینیجمینٹ کو لولی پاپ دیتے ہیں۔

یاد رہے کہ لوکل گورنمنٹ میرپورخاص کی جانب سے حیسکو کو سیکیوئرنگ کا مطالبہ کیا گیا تھا اس سلسلے میں چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو مظفر عباسی اور ڈپٹی کمشنر میرپورخاص کے مابین میٹنگ سیشن بھی ہوئے، اب حیسکو کی طرف سے سرکل میرپورخاص کو فری لوڈشیڈنگ زون قرار دینے کے سلسلے میں بجلی چوری کو ختم کرکے میٹر سیکیوئرنگ کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو مظفر عباسی نے اسی سلسلے میں مختلف کمپنیوں کو فی میٹر انسٹالیشن 700 سے 1500 روپے تک ٹھیکہ بھی دیا ہے، مگر افسوس کی بات یہ ہے کہ ٹھیکے پر دینے باوجود چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو مظفر عباسی یہ کام پانے ہی حیسکو لائن اسٹاف سے لے رہا ہے اور اسی سلسلے میں پورے حیسکو ریجن سے لائن اسٹاف عملہ آپریشن سرکل حیسکو میرپورخاص میں تعینات کیا گیا ہے۔



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج  وزیٹرس روزانہ
We design display advertise your business card & label contents