Header Ads Widget

بولیورڈ مال حیدرآباد: چار کروڑ روپے حیسکو بقایہ جات بل پر 30 لاکھہ روپے قسط کرنے کا اختیار کس کا تھا؟

 بلاگر نیوز مانیٹرنگ ویب ڈیسک |حیدرآباد 

حیسکو میں جیسے انسداد بجلی چوری مہم اور رکوری 2023 کا آغاز کیا گیا۔ تو پورے حیسکو ریجن میں حیسکو ٹاسک فورس ٹیموں نے حیسکو کے بقایہ جات بل والے صارفین کے خلاف کاروائی کرنا شروع کردی

 اور کنیکشن کاٹنا شروع کر دیئے، مگرحیدرآباد کے مشہوربولیورڈ مال کا 04 کروڑ روپے سے بھی زائد کا حیسکو بقایہ جات بل منظر عام پر آنے کے بعد، عوام کی طرف سے حیسکو انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

صارف کا نام: بولیورڈ مال

اکاؤنٹ نمبر:24271550000227

لوکیشن: آٹو بھان روڈ حیدرآباد

فیڈر: 11 کے وی بولیورڈ

آپریشن سب ڈویژن حیسکو میراں محمد شاھ

ڈویژن: لطیف آباد-1

سرکل: حیسکو حیدرآباد

کہ جن بڑے بڑے صارفین کی طرف حیسکو کے کروڑوں روپے بقایہ جات ہیں ان کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی جا رہی، جبکہ جو غریب طبقہ صارفین ہیں ان کے نہ صرف کنیکشن کاٹے جا رہے ہیں بلکہ ان کے خلاف ایف آئی آرز بھی درج کروائی جا رہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر حیدرآباد میں واقع مشہور بولیورڈ مال کا بقایہ جات بل وائرل ہونے کے بعد حیسکو انتظامیہ کے لئے یہ بل سر درد بن گیا، کیوں کہ اس بل نے اور اس طرح کے دیگر حیسکو بقایہ جات بلوں نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپاء کردیا اور حیسکو افسران کی نیندیں حرام کردیں۔

مجبوراً ایک بل کی کاپی وائرل ہوئی جس میں مورخہ 21 اکتوبر 2023 کو بولیورڈ کے 04 کروڑ روپے سے زائد بقایہ جات بل پر ایس ڈی او آپریشن سب ڈویژن حیسکو ایم ایم شاھ زوہیب شیروانی کی طرف سے 30 لاکھ روپے کی قسط کرنے کا انکشاف ہوا، اس بل نے متعلقہ حیسکو افسران کو مزید ننگا کردیا۔

کیوں کہ بولیورڈ مال حیدرآباد شہر کے مرکز میں واقع ہے۔ جس میں 04 سو سے زائد کمرشل دکانیں ہیں اور اس کا بولیورڈ کے نام سے اپنا الگ فیڈر ہے، اس فیڈر کا لوڈ اور میٹر ریڈنگ گرڈ میں لگے میٹر سے لیا جاتا ہے۔ جبکہ ماہانہ لوڈ ریڈنگ چیک کرنے اور 20 ہزار سے زائد بقایہ جات بل پر قسط کرنے کا کا اختیار ایگزیکٹو انجنیئر آپریشن ڈویژن حیسکو وقار آرائیں کو ہے۔ جبکہ وقار آرائیں جو دراصل جونیئر انجنیئر ایس ڈی او ہے اور اس وقت موجودہ چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو حیدرآباد مظفر عباسی  کی خاص نظرِ کرم ہونے کی وجہ سے نہ صرف ایگزیکٹو انجنئر آپریشن ڈویژن حیسکو لطیف آباد ڈویژن-1 بلکہ اس کے ساتھ، ساتھ آپریشن حیسکو لطیف آباد-2 کا بھی زبردستی چارج پکڑایا ہوا ہے۔

جبکہ 20 ہزار سے زائد بقایہ جات بل پر قسط کرنے کا اختیار بھی ایگزیکٹو انجنیئر اورسپریٹینڈنگ انجنیئر کے دائرہ کار میں ہے، تو پھر یہ سمجھ میں نہیں آیا، کہ بولیورڈ مال کے 04 کروڑ روپے سے بھی زائد بقایہ جات بل پر 30 لاکھ روپے کی قسط کرنے کا اختیار ایس ڈی او آپریشن سب ڈویژن حیسکو ایم ایم ایشاھ زوہیب شیروانی کو آکر کس نے دیا؟

اور04 کروڑ روپے بقایہ جات بل والا بولیورڈ مال (مالک) اب حیسکو کو 03 مہینے کے اندر ٹوٹل صرف 90 لاکھ روپے ادا کریگا۔ یہ سب سے حیران کن بات ہے، جس کی حیسکو مینجمینٹ ایگزیکٹو انجنیئر آپریشن ڈویژن حیسکو وقار آرائیں اور سپریٹینڈںگ انجنیئر آپریشن سرکل حیسکو حیدرآباد اعجاز علی شیخ کی طرف سے تاحال کوئی وضاحت سامنے نہیں آئی۔ جبکہ سپریٹینڈنگ انجنئر آپریشن سرکل حیسکو حیدرآباد جو اس سے پہلے مینجر ایس اینڈ آئی ہوا کرتا تھا، خود کو انتہائی ایماندار اور قابل آفیسر سمجھتا ہے۔ اس کی قابلیت اور دیانت پر یہ بولیورڈ بجلی بل ایک سوالیہ نشان ہے؟

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج  وزیٹرس روزانہ
We design display advertise your business card & label contents