Header Ads Widget

حیسکو حیدرآباد: بجلی چوری اور کرپشن میں ملوث ایس ڈی او حیسکو سمیت 11 اہلکاروں کے خلاف ایف آئی اے کو کاروائی کرنے کی سفارش

 بلاگر نیوز مانیٹرنگ ویب ڈیسک | حیدرآباد 

بلاگر نیوز کو موصول ہونے والی انفارمیشن کے مطابق حیسکو ایچ آر ڈائریکٹر شفیق میمن کی طرف سے ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے (کرائم سرکل) حیدرآباد مزمل جتوئی کو لکھا گیا لیٹر منظرعام پر آگیا ہے۔

 جس کے مطابق ایگزیکٹو انجنیئر آپریشن ڈویژن حیسکو میرپورخاص، مٹیاری، نوابشاھ اور سرکل (مینجر ایم اینڈ ٹی) حیسکو حیدرآباد نے رپورٹ کیا ہے، کہ مندرجہ ذیل ایس ڈی او او دیگر حیسکو اہلکار بجلی چوری اور کرپشن جیسے سنگین جرائم میں ملوث پائے گئے ہیں۔ لہٰذا ایف آئی اے کو دیئے گئے اختیارات کے تحت ان کے خلاف تحقیقات کر کے کاروائی کی جائے۔

لیٹر میں مزید لکھا گیا ہے، کہ حیسکو کی محکمانہ کارروائی کے نتیجے میں انٹرنل کاروائی کرتے ہوئے ایک افسر اور 10 حیسکو اہلکاروں کو معطل کرکے ان کو لیٹر آف ایکسپلینییشن جاری کر دیئے گئے ہیں۔ تاہم اب ایف آئی اے کو لکھ آگیا ہے کہ سیریل نمبر:01 سے لیکر سیریل نمبر:08 تک ایک ایس ڈی او حیسکو اور دیگر اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر درج کردی جائے۔  ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے کرائم سرکل حیدرآباد کو، جس ایس ڈی او حیسکو اور حیسکو اہلکاران کے خلاف کاروائی کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ ان میں مندرجہ ذیل ایس ڈی او اور اہلکاران شامل ہیں۔

01۔ سابقہ ایس ڈی او، آپریشن سب ڈویژن حیسکو مٹیاری غیاص الدین شیخ

02۔ لائین مین-2 مظہر علی سہتو، 

آپریشن ڈویژن حیسکو مٹیاری۔

03۔ صلاح الدین اسسٹنٹ لائین مین، 

آپریشن ڈویژن حیسکو میرپورخاص 

04۔ عطاء محمد لائین مین-01

آپریشن ڈویژن حیسکو میرپورخاص

05۔ سکندر علی میٹر ریڈر، 

آپریشن ڈویژن حیسکو میرپورخاص۔

06۔ فیاض الدین اسسٹنٹ لائین مین، 

آپریشن ڈویژن حیسکو میرپورخاص۔

07۔ اظہر کھوسو ٹیسٹ انسپیکٹر، 

سرکل مینجر (ایم اینڈ ٹی) حیسکو۔

08۔ احسان اللّٰہ لائین مین-01

آپریشن ڈویژن حیسکو میرپورخاص۔

09۔ محمد رمضان لائین مین-2 

آپریشن ڈویژن حیسکو نوابشاھ۔

10۔ طارق محمود، اسسٹنٹ لائین مین، 

آپریشن ڈویژن حیسکو نوابشاھ۔

11۔ بہادر خان میٹر ریڈر، 

آپریشن ڈویژن حیسکو مٹیاری۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج  وزیٹرس روزانہ
We design display advertise your business card & label contents