Header Ads Widget

حیدرآباد: حیسکو قاسم آباد نیو کنیکشن کلرک پرویز شاھ پر بوگس کنیکشن چلانے کا الزام، انکوائری کا مطالبہ

 بلاگر نیوز مانیٹرنگ ویب ڈیسک | حیدرآباد 

بلاگر نیوز کو موصول ہونے والی انفارمیشن کے مطابق ایس ڈی او آپریشن سب ڈویژن حیسکو قاسم آباد نے مورخہ 24 نومبر 2023 کو ایگزیکٹو انجنیئر آپریشن ڈویژن حیسکو قاسم آباد کو بذریعہ ڈاک ایک لیٹر جاری کیا، 

جس کے متن میں آپریشن سب ڈویژن حیسکو قاسم آباد کے نیو کنیکشن کلرک سید پرویز علی شاھ پر ایک ہی عورت کے گھر اور نام پر 03 کنیکشن ہونے کا مؤقف اختیار کیا گیا۔ لیٹر کے متن میں مزید لکھا گیا ہے کہ مورخہ یکم نومبر 2023 کو لائین سپریٹینڈنٹ-1 عبدالعلیم کی نگرانی میں حیسکو لائین اسٹاف محمد فرخ لائین مین-2 اور احسان علی ناریجو اسسٹنٹ لائین مین نے مسمات خورشید کے نام پر ہاؤس نمبرC-188 اور C-188B پر ٹوٹل تین کنیکشن چلائے جانے کا انکشاف کیا۔

ریفرنس نمبر:14371811001206 پر میٹر نمبر 967903 بوگس میٹر اور Un-billing  کینشکن پایا گیا۔

ریفرنس نمبر: 13371811001200 میٹر نمبر:003661 میٹر چلتی ہوئی کنڈیشن میں پایا گیا۔

جبکہ ریفرنس نمبر:13371811001201 میٹر نمبر:1029496 بھی چلتا ہوا پایا گیا۔

جبکہ Un-billing میٹر کو ڈیٹا ریکوری کیلئے حیسکو M&T لیب بھجوایا گیا جہاں حیسکو M&T ٹیم نے مذکورہ میٹر میں 48774 یونٹ ریکوری کرنے کا انکشاف کیا۔ جس کی M&T رپورٹ بھی لیٹر کے ساتھ اٹیچ کردی گئی ہے۔ زیر دستخط حیسکو افسر نے مذکورہ صارف کو ریکور شدہ یونٹ کی مد میں حیسکو کا بل ادا کرنے کا مطالبہ کیا، جس پر صارف نے واجبات ادا کرنے سے انکار کیا اور کہا وہ یہ کنیکشن ایل ڈی سی سید پرویز شاھ کی زبانی کلامی پر ڈائریکٹ چلاتا تھا، جس کی وہ ایک ڈی سی پرویز شاھ کو ماہانہ منتھلی اد کرتا تھا۔ لہٰذا اسی سلسلے میں مذکورہ معاملے پر آپ جناب سے تفتیشی انکوائری کروانے کی درخواست کی جا رہی ہے۔

جبکہ اسی ڈویژن حیسکو قاسم آباد کے اکاؤنٹس آفیسر گل نظامانی پر حیسکو نسیم نگر کے علاقے میں پورہ پلازہ ڈائریکٹ چلانے کا الزام بھی لگایا گیا ہے۔ جس کا انکشاف خود پلازہ مالک نے کیا تھا اور ایسی رپورٹ حیسکو مینجر S&I نے جاری کی تھی۔ جبکہ یہ اس طرح کا دوسرا واقعہ منظرعام پر آیا ہے۔  جبکہ کچھ لوگوں کا خیال ہے، 

کہ معاملات اس سے بھی کہیں زیادہ خراب ہیں اور ان جیسے پتا نہیں کتنے کنیکشن کئی سالوں سے ایسے ہائیڈرو یونین عہدیداران کی سرپرستی میں چل رہے ہیں۔ مگر کیا اب اس پر حیسکو انکوائری کنڈکٹ ہوگی؟ اور ملوث حیسکو اہلکاروں کے خلاف کاروائی ہوگی؟ اور کیا سید پرویز علی شاھ سچ میں یہ کنیکشن چلانے میں ملوث ہے؟ یا یہ محض صارف نے اپنے پکڑے جانے پر ایک حیسکو اہلکار پر بلا وجہ الزام عائد کیا ہے، جبکہ لیٹر کے متن میں لکھا گیا ہے، کہ بوگس میٹر سید پرویز شاھ نے انسٹال کیا، تو اب یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اگر سید پرویز شاھ نے میٹر انسٹال کیا، تو وہ تو ایک کلرک ہے، وہ کیسے کر سکتا ہے؟ یا لیٹر کے متن کا یہ مطلب ہو سکتا ہے، پرویز شاھ نے یہ میٹر انسٹال کروایا




ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج  وزیٹرس روزانہ
We design display advertise your business card & label contents