Header Ads Widget

حیدرآباد: حیسکو ہیرآباد 02 کم سن بچوں کے فیٹل ایکسیڈنٹ کی ایف آئی آر 08 حیسکو اعلیٰ افسران پر درج

 بلاگر نیوز مانیٹرنگ ویب ڈیسک | حیدرآباد 

بلاگر نیوز کو موصول ہونے والی انفارمیشن کے مطابق، مورخہ 13 اکتوبر 2023 کو علی آباد کالونی ہالا ناکہ حیدرآباد کے رہائشی زبیر مشوری کے گھر کے اوپر سے 

حیسکو 132 کے وی ہائی ٹرانسمیشن لائین کی ہائی وولٹیج لائین سے ہائی وولٹیج کرنٹ لگنے کے باعث 02 کم سن بچے ہر ایک اکبر علی ولد زبیر علی مشوری اور ایک معصوم بچی آیت شدید جھلس کر شہید ہوگئے تھے۔

حادثے کے بعد بچوں کے ورثاء اور لواحقین نے زبیر مشوری اور سماجی کارکن امجد علی بلیدی فرحان مغل کی جانب سے بچوں کو تشویش ناک حالت میں حیدرآباد سول ہسپتال منتقل کیا گیا، ڈاکٹر  کی جانب سے کہا گیا، حیدرآباد برنس وارڈ میں ICU کی سہولت موجود نہیں ہے۔ دونوں بچوں کی حالت نازُک ہونے کی وجہ سے حیدر آباد سیول ہسپتال میں فوری  طبعی امداد کے بعد دونوں بچوں کو کراچی برن سینٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔ 

اس موقعے پر سماجی کارکن امجد علی بلیدی کا کہنا تھا ، اس قسم کے واقعات علی آباد کالونی میں کافی مرتبہ پہلے بھی پیش آ چکے ہیں، جس کی مثال دیتے ہوئے انکا کہنا تھ،  اس سے قبل ایک مرتبہ پہلے زبیر مشوری، جمشید علی چانگ، شوکت گوپانگ، شہزاد وگھیو کے گھر ایسے واقعات رونما ہو چُکے ہیں۔ مگر حیسکو انتظامیہ نے کوئی نوٹیس نہیں لیا اور کم سن بچوں کی جان چلی گئی، حیسکو انتظامیہ کو چاہیئے کہ آبادی کے درمیان موجود 132000 ہائی وولٹیج کی ٹرانسمیشن لائین جو بہت نیچے ہونے کی وجہ سے روز بروز علاقے میں اس قسم کے واقعات ہوتے ہیں،   ٹرانسمیشن لائین کی اونچائی کو ہنگامی بنیادوں پر اوپر کیا جائے، تاکہ آئندہ اس قسم کے واقعات رونما نہ ہوں اور انسانی جانیں ضائع نہ ہوں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج  وزیٹرس روزانہ
We design display advertise your business card & label contents