Header Ads Widget

حیدرآباد: حیسکو ڈپٹی مینجر اسٹور عبدالعزیز نظامانی کی شناخت مشکوک بن گئی، حیسکو ایڈمن میں تھرتھلا

 بلاگر نیوز مانیٹرنگ ویب ڈیسک | حیدرآباد 

بلاگر نیوز کو موصول ہونے والی انفارمیشن کے مطابق مورخہ 04 دسمبر 2023 کو حیسکو ہیڈکوارٹر سے ڈپٹی مینجر (ایڈمن) سیف الدین میمن کے دستخط سے چیف فنانشل آفیسر حیسکو حیدرآباد کے ایڈریس پر لیٹر جاری کیا جاتا ہے۔ 

جس کا متن ہے، کہ حیسکو اسٹور سائیڈ ڈپٹی مینجر عبدالعزیز نظامانی کو اس کی ماہانہ تنخواہ نیشنل بینک اکاؤنٹ کے بجائے بذریعہ کراس چیک دی جائے، اور مؤقف یہ اپنایا جاتا ہے، کہ حیسکو ڈپٹی مینجر (اسٹور) عبدالعزیز نظامانی کا موبائل نمبر سم گم ہو گیا ہے اور تو اور اس کے نادرا ویری فکیشن سسٹم میں Thumb impression کی تصدیق بھی نہیں ہو رہی ہے۔ 

اب اس معاملے نے پورے حیسکو ہیڈکوارٹر کو ہلا کر رکھ دیا ہے، اور حیسکو ہیڈکوارٹر کے افسران و ملازمین نے سوال پر سوال کرنا شروع کر دیئے ہیں، کہ ایک (ایڈمن) افسر حیسکو ہیڈکوارٹر ملازمین کی نیشنل بینک اکاؤنٹ کے ذریعے تنخواہ جاری کرنے کی پالیسی کا خود سرکیولر جاری کرتا ہے، اور دوسرے لیٹر میں حیسکو ڈپٹی مینجر اسٹور عبدالعزیز نظامانی کو ماہانہ تنخواہ بذریعہ چیک دلاکر، فیور دیکر اپنے ہی دستخط سے جاری کردہ (سرکیولر) کی خلاف ورزی کرتا ہے. 

کہ جب مورخہ 09 ستمبر 2023 کو حیسکو ہیڈکوارٹر (ایڈمن) سیکشن سے ڈپٹی مینجر (ایڈمن) سیف الدین میمن کے دستخط سے پہلے ہی اس طرح کا (سرکیولر) جاری کیا جا چکا ہے، جس کے متن میں لکھا گیاہے، کہ بعض ملازمین کی جانب سے بینک اکاؤنٹ کے ذریعے ماہانہ تنخواہ کی تقسیم کاری کی موجودہ ہدایات پر عمل نہیں کیا جا رہا ہے۔ چونکہ ان کی تنخواہیں حیسکو ہیڈکوارٹر کی طرف سے نیشنل بینک اکاؤنٹ نہ ہونے کی وجہ سے، نیشنل بینک کے بجائے کسی اور بینک اکاؤنٹ کے ذریعے جاری کی جا رہی ہیں، یا پھر بذریعہ کراس چیک دی جا رہی ہیں۔ تنخواہیں جاری کرنے کی یہ صورتحال حیسکو کے لیئے تنخواہوں اور کلیمز کی بروقت ادائیگی میں مشکلات پیدا کر رہی ہے۔

اس لیئے اب سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے، کہ مذکورہ ماہ یعنی ستمبر 2023 کی تنخواہ کی عدم ادائیگی سے بچنے کیلئے حیسکو ہیڈکوارٹر سے تنخواہ لینے والے تمام ملازمین کو 20 ستمبر 2023 تک نیشنل بینک آف پاکستان شہباز بلڈنگ برانچ حیدرآباد میں اپنا بینک اکاؤنٹ کھلوانا ہوگا اور حیسکو ہیڈکوارٹر (فنانس ڈائریکٹوریٹ) کے کیشیئر کو ایسی تفصیلات فراہم کرنا ہوں گی۔ یہ سرکیولر تمام متعلقہ حیسکو ہیڈکوارٹر ملازمین کی معلومات اور سختی سے تعمیل کیلئے جاری کیا جا رہا ہے۔

اب عزیز نظامانی صاحب کیلئے پالیسی تبدیل کی گئی ہے، اور اس کو ستمبر سے لیکر نومبر 2023 کی تنخواہ بذریعہ کراس چیک دی جا رہی ہے، جو حیسکو فنانس قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ جس پر کافی سوال بنتے ہیں؟

01۔ عبدالعزیز نظامانی صاحب کو، دیگر حیسکو (ہیڈکوارٹر) ملازمین کی طرح نیشنل بینک میں اکاؤنٹ کھلوانے میں کیا مشکلات پیش ہیں؟

02۔ کیا اگر حیسکو ڈپٹی مینجر اسٹور عزیز نظامانی کی سم گم ہوگئی ہے، تو دوسری سم نہیں نکل سکتی؟ اور پھر نادرا سے حیسکو ڈپٹی مینجر اسٹور عبدالعزیز نظامانی کا جو Thumb impression ہے، وہ verify کیوں نہیں ہو رہا؟ کیا عزیز نظامانی صاحب افغانستان کے ہیں یا پھر انڈیا سے آئے ہیں؟ یا پھر ان کا موجودہ شناختی کارڈ جعلی ہے؟

03۔ جبکہ عزیز نظامانی کے خلاف 02 این آئی سی بنوانے اور حیسکو میں جعلی بھرتی ہونے کی انکوائری حیسکو میں اس وقت بھی جاری ہے، جو ابھی تک مکمل نہیں ہو پائی، کیوں کہ حیسکو انٹرنل انکوائری کمیٹی کے مطابق حیسکو ڈپٹی مینجر اسٹور عبدالعزیز نظامانی صاحب متعلقہ رکارڈ حیسکو انکوائری کمیٹی کو فراہم کرنے میں گذشتہ 08 مہینے سے کوئی تعاون نہیں کر رہے، جس کی وجہ سے یہ انٹرنل انکوائری تاحال مکمل نہیں ہو پائی ہے۔

04۔ یا پھر سب کچھ ٹھیک ہے، مگر حیسکو ڈپٹی مینجر اسٹور عبدالعزیز نظامانی صاحب نیشنل بینک اکاؤنٹ کھلوانے کیلئے، دیگر حیسکو ملازمین کی طرح لائن میں کھڑے ہوکر اپنی باری کا انتظار کرنے میں شرم محسوس کرتے ہیں، اس لیئے حیسکو ہیڈکوارٹر کی جاری کردہ پالیسی کو بائی پاس کر کے اپنی ماہانہ تنخواہ بذریعہ کراس چیک وصول کرنا چاہتے ہیں، کیوں کہ وہ آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو یونین کے مرکزی صدر عبداللطیف نظامانی کے صاحب زادے ہیں!

اور پھر سب سے بڑی اہم بات یہ ہے، کہ جب ایک ڈپٹی مینجر حیسکو عبدالعزیز نظامانی صاحب کی نادرا سے Thumb impression verification نہیں ہو رہی ہے، تو پھر حیسکو ہیڈکوارٹر میں حیسکو افسران و ملازمین کی روزانہ بنیاد پرآن لائین Biometric Attendance  لی جاتی ہے، یہ عبدالعزیز نظامانی صاحب اس اٹینڈنس پراسیز سے کس طرح گذرتے ہیں؟ یہ ایک بہت بڑا سوالیہ نشان ہے؟


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج  وزیٹرس روزانہ
We design display advertise your business card & label contents