Header Ads Widget

حیدرآباد: ایس ڈی او حیسکو ای ایل آر، اشوک کمار کا میگا کرپشن اسکینڈل، ایف آئی اے کی تحقیقات جاری

 بلاگر نیوز مانیٹرنگ ویب ڈیسک | حیدرآباد 

بلاگر نیوز کو موصول ہونے والی انفارمیشن کے مطابق آپریشن سب ڈویژن حیسکو سجاول کی حدود میں  گرڈ اسٹیشن سجاول زیرو پوائنٹ سے سندھ آبادگار رائیس مل سجاول تک (نیو) انڈیپینڈنٹ انڈسٹریل فیڈر کی منظوری دی گئی تھی۔ 

جس پر 26970003 مبلغ: دو کروڑ انہتر لاکھ ستر ہزار تین روپے کی لاگت تھی، اور حیسکو اسٹور سے اس اسکیم کیلئے جو مٹیریل اٹھایا گیا، اور پھر جو سائیٹ پر انسٹال کیا گیا، اس مٹیریل کی کوالٹی اور کوانٹٹی میں فرق سامنے آیا ہے اور شارٹ کردہ مٹیریل متعلقہ ایس ڈی او حیسکو ELR سب ڈویژن اشوک کمار اور ٹھیکیداروں کی خصوصی معاونت سے بھاری رشوت اور ذاتی مفادات کے غرض سے کسی اور جگہ انسٹال کیئے جانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق 12 ایچ ٹی اسٹرکچر کا یہ پینڈورا باکس سامنے آنے کے بعد حیسکو ایس اینڈ آئی نے بھی ایس ڈی او حیسکو ELR اشوک کمار کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کی سفارش کی ہے۔ اسی سلسلے میں اسپیشل ٹاسک پر معمور حیسکو میں تعینات خصوصی پاورز کو عمل میں لاتے ہوئے ایف آئی اے افسران نے بھی تحقیات کا آغاز کر دیا ہے اور حیسکو پروجیکٹ ڈائریکٹر کنسٹرکشن سے اس اسکیم سے متعلق تمام متعلقہ رکارڈ انفارمیشن طلب کر لی ہے۔ جس کے بعد کہا جا رہا ہے کہ شاید ایس ڈی او حیسکو ELR اشوک کمار کے خلاف ایف آئی اے اپنی ایف آئی آر درج کر کے گرفتاری بھی عمل لائے۔ تاہم اس معاملے کو ڈپارٹمینٹلی خفیہ رکھا جا رہا ہے، تاکہ ادارے کی بدنامی نہ ہو مگر افسوس کے ادارے کو بھاری رشوت اور کرپشن اسکینڈل کی بناں پر بدنام کرنے والے کوئی اور نہیں بلکہ اپنے ہی ادارے کے متعدد حیسکو افسران و ملازمین ہیں، جن پر اس وقت ایجنسیز کی جانب سے کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج  وزیٹرس روزانہ
We design display advertise your business card & label contents