Header Ads Widget

حیدرآباد: حیسکو سابقہ ایکٹنگ ایس ڈی او آپریشن سب ڈویژن حیسکو ہیر آباد اسد علی ابڑو کا برطرفی آرڈر منظرعام پر آگیا

 بلاگر نیوز مانیٹرنگ ویب ڈیسک | حیدرآباد 

لائین سپریٹینڈنٹ-1 اور (سابقہ) ایکٹنگ ایس ڈی او آپریشن سب ڈویژن حیسکو ہیرآباد لائین سپریٹینڈنٹ-1 اسد علی ابڑو کی نوکری سے برطرفی کا آرڈر 23 نومبر 2023 کو جاری کیا گیا، تاہم آفیس آرڈر کو کسی وجوہات کی بناں پر، پبلک کرنے سے گریز کیا گیا۔

بلاگر نیوز کو موصول ہونے والی تفصیلات اور انفارمیشن کے مطابق اور اسد علی ابڑو کے برطرفی آرڈر میں ان پر لگائے گئے الزامات کے مطابق مورخہ 10 نومبر 2022 کو سابقہ (ایکٹنگ) ایس ڈی او آپریشن سب ڈویژن حیسکو ہیرآباد اسد علی ابڑو کو متعلقہ حیسکو بالا افسر کی جانب سے لیٹر آف ایکسپلینییشن جاری کیا گیا، جس میں یہ الزام عائد کیا گیا، کہ (حیدرآباد - کراچی) نیشنل ہائی وے پر واقع (شنواری ہوٹل) کا پہلے سے ایک کنیکشن منظور ہونے اور رننگ پوزیشن کے باوجود 05 کلو واٹ کا دوسرا کنیکشن صادق لیوانا فیڈر سے انسٹال کیا گیا۔ جبکہ شاہین شنواری ہوٹل کا اکاؤنٹ نمبر 27371830637200 پر پہلے ہی شاھ بخاری فیڈر سے ایک کنیکشن چل رہا تھا۔

پہلا کنیکشن جس کا لوڈ 19 کلو واٹ تھا، مورخہ 08 دسمبر 2021 کو انسٹال کیا گیا اور دوسرا کنیکشن مورخہ یکم اپریل 2022 کو انسٹال کیا گیا جس کی 10-2022 تک کوئی بلنگ اور ریکوری نہیں کی گئی۔ جبکہ متعلقہ (سابقہ) ایس ڈی او آپریشن سب ڈویژن حیسکو اسد علی ابڑو نے انکوائری کمیٹی کے سامنے اس جرم کا اعتراف کیا. مینجر حیسکو (ایس اینڈ آئی) نے اپنی انکوائری رپورٹ میں واضح کیا، کہ ایک غیر محفوظ کنیکشن مختلف فیڈر پر انسٹال ہوتا رہا، جس پر 56269 کلو واٹ یونٹس کی کوئی بلنگ نہیں کی گئی۔۔۔

جس کی بناں پر اپنے فرائض میں غفلت برتنے اور ادارے سے وفاداری کے بجائے کوتاہی کرنے پر، جی ایم (کمرشل) حیسکو حیدرآباد جناب عمر حیات گوندل صاحب نے اپنے (مجاز اختیارات) کا استعمال کرتے ہوئے مورخہ 23 نومبر 2023 کو سابقہ ایکٹنگ ایس ڈی او آپریشن سب ڈویژن حیسکو ہیر آباد اسد علی ابڑو کو نوکری سے برطرف کر دیا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج  وزیٹرس روزانہ
We design display advertise your business card & label contents