Header Ads Widget

حیدرآباد: حیسکو سابقہ چیف فنانشل آفیسر حنا ٹالپر کی برطرفی سے متعلق، کورٹ کا تفصیلی فیصلہ جاری

 بلاگر نیوز مانیٹرنگ ویب ڈیسک | حیدرآباد 

حیسکو سابقہ چیف فنانشل آفیسر حنا ٹالپر کی نوکری سے (برطرفی) سے متعلق ،حیدرآباد ہائیکورٹ نے اپنا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا ہے۔ 

جس کے مطابق مورخہ 27 ستمبر 2022 کے حیسکو بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری سے جاری کردہ کورٹ کی طرف سے جاری کردہ عارضی معطل شدہ آفیس آرڈر کو بحال کردیا گیا ہے۔ 

جس کو سابقہ چیف فنانشل آفیسر حیسکو حنا ٹالپر نے اس بناں پر چیلنج کیا تھا، کہ ان کو سنے بغیر حیسکو مینجمنٹ نے ان کی (کانٹریکٹ سروسز)  کو اچانک ٹرمینیٹ کر دیا تھا۔ جو کہ آئین کے آرٹیکل A-10 کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ مگر چونکہ وہ حیسکو میں 18 مارچ 2013 کو گریڈ-18 میں بطور ریگولر مینجر ٹیرف تعینات ہوئیں،

جبکہ اس سے پہلے وہ لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز جامشورو میں گریڈ-20 کے ڈائریکٹر فنانس کے عہدے پر تعینات تھیں اور حیسکو میں اپنی سروس کے دوران ہی مورخہ 08 مارچ 2018 کو وہ ایک سال کے کانٹریکٹ پر بطور چیف فنانشل آفیسر حیسکو گریڈ-20 میں تعینات ہو گئیں۔ اور مورخہ 27 ستمبر 2022 کو حیسکو مینجمنٹ کی طرف سے اچانک نوکری سے برطرفی آفیس آرڈر جاری ہونے تک، حیسکو میں بطور چیف فنانشل آفیسر حیسکو اپنی خدمات سرانجام دیتی رہیں۔ 

تاہم حیسکو بورڈ آف ڈائریکٹرز اور ادارے کے اپنے خودمختار اختیارات کی بناں پر حیسکو مینجمنٹ نے ان کو چیف فنانشل آفیسر کے عہدے سے برطرف کر دیا اور مزید ان کا کانٹریکٹ پیرڈ ختم کرنے سے متعلق حیسکو مینجمنٹ نے (اپنے جائز اور مجاز) اختیارات کا استعمال کیا۔ جس کو جھٹلایا نہیں جا سکتا۔ 

جس کی بناں پر حیسکو بورڈ آف ڈائریکٹرز کے مجاز اختیارات کے فیصلے اور حیسکو مینجمنٹ کے جاری کردہ آفیس آرڈر کو بحال کیا جا رہا ہے۔ کیوں کہ جواب دہندہ حیسکو وکیل کے مطابق حیسکو چیف فنانشل آفیسر کا گریڈ-20 کا عہدہ ایک ریگیولر آفیسر کا عہدہ ہے، جس پر مزید کسی کانٹریکٹ آفیسر کو برقرار نہیں رکھا جا سکتا۔ 

حیسکو کے وکیل نے یہ بھی جواز داخل کیا اور الزامات کی بناں پر دلائل دیئے کہ درخواست گزار حنا ٹالپر حیسکو میں فراڈ اور رکارڈ میں گڑ بڑ کرتے ہوئے پکڑی گئیں، جو فیکٹ فائنڈنگ انکوائری میں ثابت ہوا۔جس کی بناں پر درخواست کی جاتی ہے، کہ درخواست گذار حنا ٹالپر کی (سروس بحالی) سے متعلق درخواست کو رد کیا جائے۔  

کورٹ آرڈرز کے مطابق درخواست گذار حنا ٹالپر کورٹ کو یہ بتانے میں بھی ناکام گئیں، کہ ان کی سروس بحال کی جائے یا ان کو ریگیولر کیا جائے؟ لہٰذا درخواست گذار کی درخواست کو منسوخ کیا جاتا ہے۔ 

جبکہ حیدرآباد ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں سابقہ چیف فنانشل آفیسر حیسکو حنا ٹالپر کی عہدے پر بحالی سے متعلق درخواست خارج ہونے پر، حیسکو فنانس میں مینجر (کارپوریٹ اکاؤنٹس) کے عہدے پر تعینات غیاص الدین کو حیسکو چیف فنانشل آفیسر کی عارضی اور اضافی چارج دیدی گئی ہے!!!

منظوری اور دستخط 

چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو بشیر احمد گجر کی منظوری اور حیسکو ایچ آر ڈائریکٹر شفیق میمن نے کے دستخط سے آفیس آرڈر جاری کر دیا گیا!!!!

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج  وزیٹرس روزانہ
We design display advertise your business card & label contents