Header Ads Widget

حیدرآباد: بل ادا کیئے بغیر زرعی ٹیوب ویل ڈائریکٹ چلانے کا الزام، آپریشن سب ڈویژن حیسکو بھٹ شاھ لائین مین محرم خاصخیلی معطل

 بلاگر نیوز مانیٹرنگ ویب ڈیسک |حیدرآباد 

بلاگر نیوز کو موصول ہونے والی انفارمیشن کے مطابق Anti Theft Campaign آپریشن کے دوران ایگزیکٹو انجنیئر آپریشن ڈویژن حیسکو مٹیاری اسد علی پیرزادہ نے، 

آپریشن سب ڈویژن حیسکو بھٹ شاھ کے علاقے میں مارچ لکھا ڈنو نظامانی کے نام سے ایک پرائیویٹ ذرعی ٹیوب ویل ڈائریکٹ سپلائی پر چلتا ہوا پکڑا گیا ہے جو گوٹھ حیات نظامانی کا رہائشی ہے۔ کاروائی کے دوران صارف لکھا ڈنو نے یہ اہم انکشاف کیا ہے، کہ آپریشن سب ڈویژن حیسکو بھٹ شاھ کے لائین مین محرم خاصخیلی نے اس سے 16 لاکھ روپے وصول کیئے اور بتایا کہ ہم آپ کے اس ٹیوب ویل کو اسکارپ ٹیوب ویل میں تبدیل کر دینگے اور پھر آپ کو بل ادا کرنے کی ضرورت نہیں پڑیگی! 

تاہم مارچ 2023 میں ٹیوب ویل صارف نے آخری بار صرف 11 ہزار 4 سو آٹھ روپے کی پیمنٹ کی اس کے بعد ریڈنگ $$ کوڈ لگا دیا گیا ہے۔ جس کے بعد ایگزیکٹو انجنیئر آپریشن ڈویژن حیسکو مٹیاری اسد علی پیرزادہ نے آپریشن سب ڈویژن حیسکو بھٹ شاھ کے لائین مین محرم خاصخیلی کو فوری طور معطل کر کے سپریٹینڈنگ انجنیئر آپریشن سرکل حیسکو نوابشاھ کے دفتر میں رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ تاہم اس حوالے سے حیسکو لائین مین محرم خاصخیلی کا مؤقف تاحال سامنے نہیں آیا ہے اور معاملے کی مزید تحقیات جاری ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج  وزیٹرس روزانہ
We design display advertise your business card & label contents