Header Ads Widget

حیدرآباد: حیسکو لائین سپریٹینڈنٹ جئے رام مل کے خلاف حیسکو آپریشن ایس ڈی اوز کا مٹیریل غائب کرنے اور بیچنے کا الزام

 بلاگر نیوز مانیٹرنگ ویب ڈیسک | حیدرآباد 

حیسکو لائین سپریٹینڈنٹ-2 جئے رام مل کے خلاف آپریشن ڈویژن حیسکو ٹنڈو الہیار کے 02 آپریشن ایس ڈی اوز نے 

ایگزیکٹو انجنیئر آپریشن ڈویژن حیسکو ٹنڈو الہیار کو اپنے شکایتی لیٹر میں لائن سپریٹینڈنٹ-2 جئے کمار کے خلاف حیسکو مٹیریل غائب کرنے اور بیچنے کا الزام عائد کیا ہے۔

01۔ ایس ڈی او آپریشن سب ڈویژن حیسکو ٹنڈو الہیار-2 محمد عاشر خان کے نام اور دستخط سے پہلا لیٹر مورخہ 12 دسمبر 2023 کو ایگزیکٹو انجنیئر آپریشن ڈویژن حیسکو ٹنڈو الہیار کو لکھا گیا۔ 

جس میں ایس ڈی او آپریشن سب ڈویژن حیسکو ٹنڈو الہیار-2 محمد عاشر خان نے الزام عائد کیا ہے، کہ لائن سپریٹینڈنٹ-2 جئے رام مل نے بریلوی چوک  ٹنڈو الہیار کا ایک 100 کے وی ٹرانسفارمر غائب کر دیا ہے، جو غلط لوگوں کے ہاتھ چڑھ سکتا ہے، غلط جگہ پر غیر قانونی طور بیچے جانے اور استعمال ہونے کا اندیشہ ہے۔ مذکورہ جگہ پر سے 100 کے وی ٹرانسفارمر غائب ہونے کی وجہ سے علاقہ مکین اور حیسکو صارفین شدید پریشان ہیں، جس سے ادارے کی ساکھ متاثر ہوئی ہے، اور ادارے کا معاشی نقصان ہوا ہے۔ آپ جناب کو ایگزیکٹو انجنیئر آپریشن ڈویژن حیسکو ٹنڈو الہیار کی حیثیت سے معلومات اور ضروری کاروائی کیلئے اطلاع دی جاتی ہے۔

02۔ دوسرا لیٹر اسی تاریخ میں ایس ڈی او آپریشن سب ڈویژن حیسکو ٹنڈو جام  کے  دستخط سے ایگزیکٹو انجنیئر آپریشن ڈویژن حیسکو ٹنڈو الہیار کے  ایڈریس پر ارسال کیا گیا۔ جس میں ایس ڈی او آپریشن سب ڈویژن حیسکو ٹنڈو جام نے لائین سپریٹینڈنٹ-2 جئے رام مل پر الزام عائد کیا ہے، کہ لائین سپریٹینڈنٹ-2 جئے رام مل نے اینگرو انفرا شیئر پرائیویٹ لمیٹڈ کے نام سے حیسکو اسٹور سے مٹیریل رلیز کروایا۔ مگر مذکورہ جگہ انسٹال نہیں کیا۔ 

جس کی وجہ سے مذکورہ جگہ کنیکشن انسٹال نہیں کیئے جا سکے ہیں۔ اس کے علاؤہ 42 اینرجی میٹر واپس نہیں کیئے۔ حیسکو لائین سپریٹینڈنٹ-2 جئے رام کا یہ عمل حیسکو املاک کی چوری اور غلط استعمال کو ہتھی دیتا ہے۔ اس حوالے سے ایس ڈی او آپریشن سب ڈویژن حیسکو ٹنڈو جام نے ایس ایچ او (پولیس اسٹیشن ٹنڈو جام) کو لائین سپریٹینڈنٹ-2 جئے رام مل کے خلاف حیسکو کا مٹیریل غائب کرنے اور بیچنے کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کیلئے، تحریری لیٹر جاری کیا ہے۔ لیٹر میں درج کردہ انفارمیشن کے مطابق حیسکو لائین سپریٹینڈنٹ-2 جئے رام مل اس وقت آپریشن سب ڈویژن حیسکو کھپرو میں پوسٹ ہے۔جس کے خلاف قانونی کارروائی کیلئے متعلقہ ایس ڈی اوز نے اپنے حیسکو اعلیٰ افسران کو آگاہ کردیا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج  وزیٹرس روزانہ
We design display advertise your business card & label contents