Header Ads Widget

حیدرآباد: ایم این اے شازیہ مری کے آبائی گاؤں کی بجلی منقطع کرنے اور بجلی بل طلب کرنے پر ایس ڈی او حیسکو معطل!

بلاگر نیوز مانیٹرنگ ویب ڈیسک اسلام آباد 

بجٹ اجلاس جون 2024 کے بحث کے دوران ڈسٹرکٹ سانگھڑ سے جونیجو کے مقابلے میں منتخب ہوکر پارلیمان بننے والی MNA شازیہ مری نے ایس ڈی او حیسکو کی جانب سے ٹنڈو آدم میں (بیرانی) کے نام سے  اپنے آبائی گاؤں کی بجلی منقطع کرنے کی شکایت کرتے ہوئے، کہا ہے کہ ایس ڈی او کہتا ہے میرا بس چلے! تو میں آپ کو بجلی ہی نہ دوں! ہم نے کونسا اس کے باپ سے جائیداد کا حصہ مانگا ہے؟

جس پر وزیر توانائی سردار اویس خان لغاری نے کہا کہ محترمہ شازیہ مری یا ان کے کسی اسٹاف کے ساتھ متعلقہ ایس ڈی او حیسکو کے ساتھ اگر اس طرح کی کوئی بدتمیزی کی گئی ہے، تو میں اس ہاؤس میں ان سے معاف مانگتا ہوں، اور اس ہاؤس میں  آپ کی سیاسی سپورٹ کی بناں پر متعلقہ ایس ڈی او حیسکو اور چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو کے خلاف قانونی کارروائی کرنے اور ان کو نوکری سے برطرف کرنے کی سفارش کرتا ہوں۔ 

جس کے بعد سیکریٹری پاور ڈویژن اسلام آباد سے سختی سے موصول ہونے والی ہدایات پر، متعلقہ ایس ڈی او حیسکو ٹنڈو آدم-2 حافظ محمد عبد اللّٰہ کو معطل کر کے حیسکو ہیڈکوارٹر بٹھادیا گیا ہے اور اس وقت خود چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو حیدرآباد حیدرآباد روشن اوٹھو کیلئے بھی خطرے کی گھنٹی بج گئی ہے! 

تاہم سوشل میڈیا پر وزارتِ توانائی کے ان غیرقانونی اقدامات کو سراہنے کے بجائے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ کہ ایم این اے/ ایم پی ایز سے بجلی بل طلب کرنے پر ان کی عزت مجروح ہوتی ہے! جبکہ حیسکو کے 05 دس ہزار بقایہ جات والے صارفین روزانہ اس عاقب کو جھیلتے ہیں، کیا ان کی عزت مجروح نہیں ہوتی! قانون سب کیلئے برابر ہونا چاہئے! ایک طرف وزارت توانائی بجلی چوری کے خاتمے کی بات کرتی ہے دوسری طرف ایک ایم این اے کے گاؤں میں مفت بجلی سپلائی نہ چلانے پر ایس ڈی او حیسکو اور چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو کے خلاف قانونی کاروائی اور نوکری سے برطرفی کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں! 

ایسے ماحول میں حیسکو ریکوری آپریشن بری طرح متاثر ہوگا اور کون افسر اور اسٹاف ریکوری کیلئے اپنی عزت و جان داؤ پر لگا کر ادارے کا امیج بچائے گا، جبکہ خود وزارتِ توانائی ادارے کا مورال گرانے میں کوئی کثر نہیں چھوڑ رہی ہے!

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج  وزیٹرس روزانہ
We design display advertise your business card & label contents