Header Ads Widget

حیدرآباد: حیسکو سول ورکس ڈویژن کی جانب سے ناقص ورک کوالٹی پر حیسکو بی او ڈی نے تھرڈ پارٹی آڈٹ کی منظوری دیدی

بلاگر نیوز مانیٹرنگ ویب ڈیسک | حیدرآباد 

حیدرآباد مورخہ 07 نومبر 2023 کو حیسکو ہیڈکوارٹر میں حیسکو بورڈ آف ڈائریکٹرز کی TPC ٹیکنیکل اینڈ پروکیورمنٹ کمیٹی کی میٹنگ منعقد ہوئی۔ جس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو نے حیسکو سول ورکس ڈویژن کے 12 ٹینڈر ریٹ کم لکھے جانے پر حیسکو بورڈ کو وہ ٹینڈر کینسل کرنے کی سفارش کی! 

جس پر دیگر حیسکو بورڈ آف ڈائریکٹرز نے وضاحت طلب کی اور سوال اٹھائے کہ ان 12 ٹینڈرز میں ریٹ کم کیوں لگائے گئے؟ کہیں اس میں آپ کا کوئی مفاد تو نہیں! جو ٹینڈر کینسل کروانے ہیں آپ اتنی دلچسپی دکھا رہے ہیں؟ ملک امتیاز الحق کی جانب سے سوال اٹھایا گیا کہ حیسکو سول ورکس ڈویژن کے کام کون دیکھتا ہے؟ ناقص ورک کوالٹی کی وجہ سے ادارے کا نام شدید متاثر ہو رہا ہے۔ 

لہٰذا حیسکو سول ورکس ڈویژن کی تھرڈ پارٹی اسپیشل آڈٹ کروائی جائے۔ جس کی بورڈ نے منظوری دیدی۔ مگر سوال یہ ہے کہ بورڈ وہ ہی ہے، بورڈ کے تمام میمبرز بھی وہ ہی ہیں سوائے ملک امتیاز الحق کے مگر یہ تھرڈ پارٹی اسپیشل آڈٹ ابھی تک نہیں ہوئی اور ادارے کو چونا لگانے کا سلسلہ تاحال خوش اسلوبی سے جاری و ساری ہے. 

اور وہ ہی 12 ٹینڈر دوبارہ Retender بھی ہوگئے اس کے بعد نہ جانے کتنے ٹینڈر اشو کیئے گئے، جبکہ جعلی اور جڑتو جڑتو ڈپلومہ پاس ایس ڈی او سول/ ایگزیکٹو انجنیئر حیسکو سول ورکس ڈویژن ظفر سومرو کے پاس اپنے دستخط سے ٹینڈر اشو کرنے کا کوئی پاور کوئی اختیار نہیں ہے۔ مگر وہ دھڑا دھڑ ٹینڈر بھی اشو کروا رہا ہے اور اپنی مرضی کے ٹھیکیداروں کو بندر بانٹ بھی کر رہا ہے۔

مگر اب سوال یہ ہے کہ کیا واقعے ہی حیسکو بی او ڈی اپنے ہی فیصلے پر عمل کرنا پائیگی! ایگزیکٹو انجینئر حیسکو سول ورکس ڈویژن ظفر سومرو کی جانب سے ناقص ورک کوالٹی کی تھرڈ پارٹی اسپیشل آڈٹ ہوگی؟ جبکہ ذرائع کے مطابق آج کل ظفر سومرو چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو روشن اوٹھو کیلئے سونے کے انڈے دینے والی مرغی بنا ہوا ہے. جس کو صرف آرڈر کرنے کی دیر ہے ہر چیز حاضر ہو جاتی ہے اور ظفر سومرو اکثر چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو روشن اوٹھو کی ڈبل کیبن ریوو میں ان کے ساتھ ساتھ ہی نظر آتا ہے۔ 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج  وزیٹرس روزانہ
We design display advertise your business card & label contents