Header Ads Widget

مٹیاری: ہالا میں ایگزیکٹو انجنیئر آپریشن ڈویژن حیسکو مٹیاری کی بڑی کاروائی، بجلی چوری میں ملوث حیسکو اہلکار سمیت 03 پرائیویٹ الیکٹریشن پکڑے گئے

بلاگر نیوز مانیٹرنگ ویب ڈیسک|حیدرآباد

بلاگر نیوز کو موصول ہونے والی انفارمیشن کے مطابق ایگزیکٹو انجنیئر آپریشن ڈویژن حیسکو مٹیاری اسد پیر زادہ کی اپنی لائن اسٹاف اور پولیس کے ہمراہ زبردست کاروائی!

تفصیلات کے مطابق راجہ راھو، (سابقہ) حیسکو لائن مین عالم ماچھی، ظہیر میمن اور محمد علی میمن کی جانب سے  اپنے علاقے کی ایل ٹی لائن سے سے ڈائریکٹ اپنے اور اپنے علاؤہ دوسرے محلے والوں کو چوری بجلی سپلائی کی جا رہی تھی۔ 

جس پر ایگزیکٹو انجنیئر آپریشن ڈویژن حیسکو اسد پیر زادہ نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی اور انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ حیسکو ہالا سب ڈویژن کا لائن مین رضوان ان سے ماہانہ منتھلی وصول کرتا ہے۔ جس کے بدلے انہیں محلے میں چوری بجلی چلانے کی سہولت میسر ہوتی ہے۔ 

ملزمان کے اس انکشاف پر ایگزیکٹو انجنیئر آپریشن ڈویژن حیسکو مٹیاری اسد پیر زادہ نے بروقت محکمانہ کاروائی کرتے ہوئے آپریشن سب ڈویژن حیسکو حیسکو ہالا کے لائن مین رضوان ملاح کے خلاف لیٹر آف ایکسپلینیشن LOE جاری کر دیا ہے اور بجلی چوری میں ملوث ملزمان پر ایف آئی آر درج کرکے گرفتار کر دیا گیا ہے۔ ایگزیکٹو انجنیئر آپریشن ڈویژن حیسکو مٹیاری اسد پیر زادہ کا کہنا ہے کہ بجلی چوروں کے خلاف بلا امتیاز اور بلا تفریق کاروائیاں جاری رہیں گی، کسی کے خلاف کوئی رعایت نہیں ہوگی اور آپریشن ڈویژن حیسکو مٹیاری سے منسلک کوئی بھی حیسکو اہلکار بجلی چوری میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائیگی. 

لہٰذا حیسکو اہلکار ایسی کسی بھی سرگرمی کا حصہ نہ بنیں جس سے ان کے کیریئر اور کیریکٹر پر سوال اٹھائے جائیں اور سخت قانونی کاروائی کا سامنہ کرنا پڑے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج  وزیٹرس روزانہ
We design display advertise your business card & label contents