Header Ads Widget

حیدرآباد: ایف آئی اے کی جانب سے سابقہ چیف فنانشل آفیسر حیسکو حیدرآباد پر کروڑوں روپے منی لانڈرنگ کا الزام، ایف آئی آر درج

 بلاگر نیوز مانیٹرنگ ویب ڈیسک | حیدرآباد 

بلاگر نیوز کو موصول ہونے والی انفارمیشن کے مطابق سابقہ چیف فنانشل آفیسر حیسکو حیدرآباد میڈم حنا ٹالپر پر بطور چیف فنانشل آفیسر سروس پیرڈ کے دوران کروڑوں روپے کے مالی اثاثہ جات بنانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

ایف آئی اے کرائم سرکل سکھر (اینٹی منی لانڈرنگ کی جانب سے سابقہ چیف فنانشل آفیسر حیسکو حنا ٹالپر پر کروڑوں روپے کے اثاثے اور جائیداد بنانے پر ایف آئی آر درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

01۔ ایف آئی اے کرائم سرکل حیدرآباد کی ایف آئی آر نمبر: 09/2024 میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ سابقہ چیف فنانشل آفیسر حیسکو حیدرآباد حنا ٹالپر 2020 سے 2023 تک بطور چیف فنانشل آفیسر حیسکو حیدرآباد ایگزیکٹو انجنیئر آپریشن ڈویژن حیسکو عمرکوٹ کے ملازمین کے ماہانہ سیلری اور دیگر الاؤنسز ہیڈ کی مد میں ایف ڈی بجٹ اکاؤنٹس اینڈ بینکنگ سیکشن افسران اور ڈویژنل اکاؤنٹس آفیسر آپریشن ڈویژن حیسکو عمرکوٹ ملی بھگت سے کروڑوں روپے اضافی اماؤنٹ کی منظوری دیتی رہی ہیں۔ جس میں 

01۔ جس میں فراڈ اور دھوکا دہی میں پہلے قومی خزانے کو 25 کروڑ 83 لاکھ 23 ہزار 129 روپے کا نقصان دیا گیا۔

02۔ دوسری بار 23 کروڑ 90 لاکھ 87 ہزار 432 روپے ادارے اور قومی خزانے کو مالی نقصان پہنچانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ 

جبکہ اسی پیرڈ کے دوران مورخہ 02 دسمبر 2021 کو سابقہ چیف فنانشل آفیسر حیسکو حیدرآباد حنا ٹالپر پر دیھ: (جوناتھی) ڈسٹرکٹ ٹنڈو محمد خان میں کروڑوں روپے کی ایک زرعی زمین خریدنے کا بھی الزام عائد کیا گیا ہے۔ اور ایف آئی اے کی جانب سے ایسا رکارڈ ریفرنس بھی ایف آئی آر میں درج کر دیا گیا ہے۔

اس کے علاؤہ منی لانڈرنگ کی ایک اور ایف آئی آر نمبر:10/2024 بھی اینٹی منی لانڈرنگ ونگ سکھر میں سابقہ چیف فنانشل آفیسر حیسکو حیدرآباد حنا ٹالپر پر درج کر دی گئی ہے۔ 

جس میں الزام عائد کیا گیا ہے، کہ بطور چیف فنانشل آفیسر حیسکو حیدرآباد میڈم حنا ٹالپر آپریشن ڈویژن حیسکو سانگھڑ کے اکاؤنٹ میں ایڈیشنل اماؤنٹ کی منظوری دیتی اور اماؤنٹ بھیجتی رہیں، جبکہ اسی دوران سابقہ چیف فنانشل آفیسر حیسکو حیدرآباد میڈم حنا ٹالپر نے غیرقانونی جتنی رقم حاصل کی اس سے جائیداد خریدتی رہیں اور اپنے ایک قریبی  فرنٹ مین محمد بلال اکاؤنٹس اسسٹنٹ بینکنگ سیکشن کے ذریعے HBL ڈسٹرکٹ کاؤنسل برانچ حیدرآباد کے 02 الگ الگ بینک اکاؤنٹس میں 

وہ کیش رقم ڈپازٹ کرواتی رہی۔ جس میں 72 لاکھ کی ایک سنگل ٹرانزیکشن کا انکشاف ہوا ہے۔ لہٰذا ایف آئی اے کی Request پر بینک انتظامیہ کی جانب سے حنا ٹالپر کے ان 02 بینک اکاؤنٹس کی Debit سپوت بلاک کر دی گئی ہے اور ایف آئی اے کی جانب سے معاملے کی انکوائری کا دائرہ مزید وسیع کر دیا گیا ہے۔ اسی سلسلے میں 02 سابقہ چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو حیدرآباد کو بھی انکوائری میں شامل کر دیا گیا ہے 


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج  وزیٹرس روزانہ
We design display advertise your business card & label contents