Header Ads Widget

حیدرآباد: وزارتِ توانائی کی جانب سے ایف آئی اے انکوائری میں نامزد 25 بلیک لسٹ حیسکو افسران کے نام منظرعام پر آگئے

 بلاگر نیوز مانیٹرنگ ویب ڈیسک | حیدرآباد 

وزارتِ توانائی کی سفارش پر ایف آئی اے انکوائری میں نامزد 25 بلیک لسٹیڈ حیسکو افسران پر اپنے عہدوں پر رہتے ہوئے ادارے اور قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا مالی نقصان پہنچانے اور منی لانڈرنگ کے سنگین الزامات عائد کر دیئے گئے ہیں۔ ایف آئی اے انکوائری کے زد میں آنے والے افسران میں فیلڈ فارمیشن سمیت حیسکو ٹاپ مینیجمینٹ افسران بھی شامل تفتیش ہیں۔

یاد رہے کہ موجودہ چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو حیدرآباد روشن اوٹھو کا نام بھی شامل ہے اور ذرائع کا دعویٰ ہے 

کہ ایف آئی اے کی جانب سے اب انویسٹیگیشن اینڈ انکوائری اپنے فائنل مراحل میں داخل ہو چکی ہے۔ جس کہ بعد خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، کہ حیسکو کے 80 فیصد حاضر سروس افسران پر ایف آئی آر درج ہو جائیگی اور اینٹی کرپشن کورٹ میں ٹرائل شروع ہو جائیگا۔ لسٹ میں موجود بڑے بڑے حیسکو افسران کے نام شامل ہیں جن میں 

01۔ عبد الغفور شیخ، حیسکو چیف انجنیئر۔

02۔ جاوید اختر آخوند، سابقہ حیسکو چیف انجنیئر (پی ایم یو) اور موجودہ پروجیکٹ ڈائریکٹر (جی ایس سی) حیسکو حیدرآباد۔

03۔ محمد روشن، سابقہ چیف انجنیئر (پلاننگ)/ موجودہ چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو حیدرآباد۔

04۔ نثار احمد میمن، حیسکو چیف انجنیئر (کمرشل)

05۔ رشید احمد انصاری، موجودہ سپریٹینڈنگ انجنیئر آپریشن سرکل حیسکو میرپورخاص۔

06۔ انصاف علی بلوچ، حیسکو ایگزیکٹو انجنیئر 

07۔ ذوالفقار علی میمن، موجودہ چیف آپریٹنگ آفیسر حیسکو حیدرآباد۔

08۔ امیر احمد میمن حیسکو سپریٹینڈنگ انجنیئر 

09۔ سید نبی شاھ، حیسکو ایڈیشنل سپریٹینڈنگ انجنیئر.

10۔ عقیل نور میمن، موجودہ حیسکو مینجر مٹیریل مینیجمینٹ حیدرآباد۔

11۔ غلام فاروق تنیو، ایگزیکٹو انجنیئر آپریشن ڈویژن حیسکو لطیف آباد-1۔

12۔ فرمان علی ڈاہانی، سپریٹینڈنگ انجنیئر آپریشن سرکل حیسکو نوابشاھ۔

13۔ سہیل احمد شیخ، سپریٹینڈنگ انجنیئر/ مینجر حیسکو (ایس اینڈ آئی) حیدرآباد۔

14۔ غلام سرور انڑ، مینجر حیسکو (پی ڈی سی) حیدرآباد.

15۔ سید مختیار حسین، ایڈیشنل سپریٹینڈنگ انجنیئر حیسکو۔

16۔ انعام علی ابڑو، ایگزیکٹو انجنیئر حیسکو۔

17۔ دیدار حسین چنہ، ایگزیکٹو انجنیئر حیسکو.

18۔ نزاکت علی میمن، ایگزیکٹو انجنیئر حیسکو۔

19۔ ڈونگرومل ایگزیکٹو انجنیئر حیسکو GSO ڈویژن حیدرآباد۔

20۔ فہیم اللّٰہ میمن، پرسنل اسٹاف آفیسر حیسکو حیدرآباد۔

21۔ عزیز احمد بھٹو، موجودہ ایگزیکٹو انجنیئر آپریشن ڈویژن حیسکو نوابشاھ۔

22۔ افتخار احمد سومرو، ایگزیکٹو انجنیئر حیسکو۔

23۔ غلام مصطفیٰ آرائیں، ایگزیکٹو انجنیئر حیسکو۔

24۔ مجیب الرحمٰن سیال، ایگزیکٹو انجنیئر حیسکو 

25۔ رانا محمد شفیق ایگزیکٹو انجنیئر حیسکو۔

مذکورہ حیسکو افسران کا یہ نوٹیس/ کال لیٹر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے کرائم سرکل حیدرآباد کی جانب سے حیسکو انتظامیہ ایچ آر ڈائریکٹر کو براہِ راست عمل درآمد کیلئے مورخہ 03 جون 2024 کو جاری کردیا گیا ہے۔ اور یہ بھی یاد رہے، کہ مذکورہ حیسکو افسران کی 2019 سے اپڈیٹ Incumbency طلب کر دی گئی ہے۔ 


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج  وزیٹرس روزانہ
We design display advertise your business card & label contents