Header Ads Widget

حیدرآباد: حیسکو کی تاریخ میں سب سے مہنگا ٹینڈر جاری، حیسکو سول ورکس ڈویژن کے ٹینڈر نے ہنگامہ برپاء کر دیا

 بلاگر نیوز مانیٹرنگ ویب ڈیسک | حیدرآباد 

حیدرآباد: حیسکو کی تاریخ میں اب تک کا سب سے مہنگا ٹینڈر جاری کرنے کا انکشاف ہوا ہے! بلاگر نیوز کو موصول ہونے والی انفارمیشن سے متعلق جعلی اور جڑتو ڈپلوما پاس ایس ڈی او/ ایکٹنگ ایگزیکٹو انجنیئر حیسکو (سول ورکس) ڈویژن ظفر سومرو کی جانب سے ایسا ٹینڈر جاری ہونے کے بعد پورے حیسکو میں ہنگامہ برپاء ہو گیا ہے۔

بلاگر نیوز کو موصول ہونے والی انفارمیشن کے مطابق حیسکو ریجنل ٹریننگ کالج/ سرکل ٹریننگ سینٹر CTC کی باونڈری وال کے اندر پرانی بلڈنگ کو ٹرانسفارمر ریکلیمیشن سینٹر کا نام دیکر رپیئر کیا جا رہا ہے۔ جس کے رپیئر مینٹیننس اور رنگ روغن کیلئے ایگزیکٹو انجنیئر حیسکو سول ورکس ڈویژن ظفر سومرو کی جانب سے 01 کروڑ 47 لاکھ 06 ہزار روپے سے بھی زائد کا ٹینڈر جاری کر دیا گیا ہے۔  جس کی سیکیورٹی بڈ ہی صرف 7 لاکھ 35 ہزار 300 روپے بنتی ہے۔ 

بلاگر نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ایٹم نمبر 03 ریکلیمیشن سینٹر کی عمارت کو صرف سیمینٹ کا پلاسٹر کوٹ ہی 49 لاکھ 70 ہزار 116 روپے دکھایا گیا ہے۔ جبکہ ٹینڈر کی ایسٹیمیٹ کاسٹ شو نہیں کی گئی ہے۔ 

جس کے بعد پورے حیسکو ریجن میں ہنگامہ برپاء ہوگیا ہے اور حیسکو بورڈ آف ڈائریکٹرز کی جانب سے ایگزیکٹو انجنیئر حیسکو (سول ورکس) ڈویژن ظفر سومرو کی ناقص کارکردگی اور ناقص ورک کوالٹی اور سول ورکس ڈویژن میں کروڑوں روپے کرپشن کی تحقیقات کا فیصلہ بھی کر لیا گیا ہے اور تھرڈ پارٹی آڈٹ اینڈ  انکوائری کی منظوری بھی دیدی گئی ہے۔ جبکہ ایگزیکٹو انجنیئر حیسکو سول ورکس ڈویژن ظفر سومرو اس وقت موجودہ چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو حیدرآباد روشن اوٹھو کا رائیٹ ہینڈ بنا ہوا ہے اور چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو روشن اوٹھو کیلئے ATM مشین بنا ہوا ہے۔ 

جس کے پیچھے ایک بہت بڑے ٹھیکیدار عبد الرزاق شیخ کے تحفظات اور ذاتی مفادات ہیں! جس نے اتنا مہنگا ٹینڈر جاری کروانے کیلئے نہ جانے ایگزیکٹو انجنیئر حیسکو (سول ورکس) ڈویژن ظفر سومرو سمیت مینجر حیسکو (سول ورکس) ڈویژن ظفر سومرو، چیف آپریٹنگ آفیسر حیسکو ذوالفقار علی میمن اور چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو حیدرآباد روشن اوٹھو کو مہنگے مہنگے اور بڑے بڑے قیمتی پیکج آفر کر دیئے ہیں. 

مگر سوال یہ ہے، کہ کیا حیسکو انتظامیہ اور سیکریٹری پاور ڈویژن حیسکو میں اس کروڑوں روپے کرپشن سے متعلق کوئی تحقیات کریگی اور ذمہ داران کے خلاف قانونی کاروائی کریگی؟ کہا جا رہا ہے کہ یہ اتنا بڑا Costly  ٹینڈر صرف ٹرانسفارمر ریکلیمیشن سینٹر کے ایک سنگل شیڈ کا ہے۔ باقی کام سیکنڈ فیز میں ہوگا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج  وزیٹرس روزانہ
We design display advertise your business card & label contents