Header Ads Widget

حیدرآباد: رمیش کمار سپریٹینڈنگ انجنیئر جی ایس او سرکل حیسکو حیدرآباد اچانک معطل کیوں ہوا؟ حیران کن انکشافات

 بلاگر نیوز مانیٹرنگ ویب ڈیسک | حیدرآباد 

بلاگر نیوز کو موصول ہونے والی انفارمیشن کے مطابق مورخہ: 31 جولائی 2024 کو چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو روشن اوٹھو کی منظوری سے 

سپریٹینڈنگ انجنیئر GSO سرکل حیسکو حیدرآباد رمیش کمار کو اچانک معطل کر دیا گیا اور ان کی جگہ حیسکو ہیڈکوارٹر سے اٹیچڈ ایڈیشنل سپریٹینڈنگ انجنیئر صبیح الزماں کو ایکٹنگ سپریٹینڈنگ انجنیئر GSO سرکل حیسکو حیدرآباد پوسٹ کر دیا گیا ہے۔

ذرائع سے موصول ہونے والی انفارمیشن کے مطابق اکثر حیسکو افسران کو سپریٹینڈنگ انجنیئر GSO سرکل حیسکو حیدرآباد رمیش کمار کی اچانک معطلی سے متعلق علم ہی نہیں تھ۔ جبکہ حیسکو میں سپریٹینڈنگ انجنیئر GSO سرکل حیسکو حیدرآباد رمیش کمار کی اچانک  suspension  سے متعلق کافی قیاص آرائیاں گردش کر رہی ہیں۔ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ رمیش کمار کے خلاف حال ہی میں سروس سے رٹائرڈ ہونے والے اپنے ہی دفتر کے PA عبد اللّٰہ قریشی نے

وزیراعظم پاکستان کے نام ایک شکایتی درخواست درج کی تھی۔ جس میں سپریٹینڈنگ انجنیئر GSO سرکل حیسکو حیدرآباد رمیش کمار پر طرح طرح کے الزامات درج کیئے گئے تھے۔ جن میں سے کچھ الزامات انتہائی سنگین نوعیت کے ہیں! کہ جن کا تفصیل لکھنے سے برے اثرات رونما ہو سکتے ہیں! ذرائع کے مطابق عبد اللّٰہ قریشی نے اپنی شکایتی درخواست میں لکھا ہے، 

کہ اس نے اپنے سروس پیرڈ میں بہت سارے افسران کے ساتھ کام کیا ہے، تاہم سپریٹینڈنگ انجنیئر GSO سرکل حیسکو حیدرآباد رمیش کمار جیسا رشوت خور اور لالچی آفیسر اپنے پورے سروس پیرڈ میں اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھا۔ جو امپریس کی مد میں ملنے والے 30 ہزار روپے بوگس بل بنوا کر خود کھا جاتا ہے اور صرف پانچ ہزار روپے دیکر پورہ مہینے دفتر کا روز مرہ کا خرچ اسٹیشنری وغیرہ کیلئے دیتا رہا ہے۔ اس کے علاؤہ وہ بطور SE وہ ہر ہفتے یا مہینے گرڈ پر جاکر وزٹ نہیں کرتا/ بلکہ جعلی ٹی اے ڈی اے کلیم کرتا رہا ہے۔ رمیش کمار کو الاٹ کی گئی سرکاری گاڑی شہداد پور، مٹھی، ٹنڈو محمد خان حیدرآباد اور کراچی تک رمیش کمار کے پرسنل اور فیملی کیلئے یوز ہوتی رہی ہے۔ جس کا جعلی لاگ بک حیسکو P&I میں بیٹھا حنیف نامی ملازم Maintain کرتا ہے جو ہائیڈرو یونین کا بھی کرتا دھرتا ہے۔ گاڑی کی ماہانہ بوگس رپیئر مینٹیننس اور پارٹس انسٹالیشن کے بوگس بل بنا کر کلیم کیئے جاتے رہے ہیں اور MRN حیسکو اسٹور کو جمع تک نہیں کرائی جاتی۔ جبکہ زیادہ تر حیسکو افسران سے ماہانہ منتھلیاں رمیش کمار کے دفتر میں بیٹھنے والا سعید پیر زادہ کلیکٹ کرتا ہے، جو 02 تین بار ہی مہینے میں آفیس اٹینڈ کرنے آتا ہے۔


یہ شکایت نامہ تحریری طور عبد اللّٰہ قریشی سابقہ PA to SE حیسکو GSO سرکل حیدرآباد کے نام اور دستخط سے وزیراعظم پاکستان، سیکریٹری پاور ڈویژن اسلام آباد، ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے ہیڈکوارٹر اسلام آباد اور دیگر متعلقہ افسران کو ارسال کر دیا گیا ہے۔

جبکہ کچھ لوگوں کا یہ بھی خیال ہے، کہ یہ تحریری شکایت عبد اللّٰہ قریشی نے نہیں کی بلکہ وہ تو خاص م خاص رہا ہے، اس کا نام اور دستخط دونوں فیک ہیں؟ مگر اس تحریری شکایت نامے میں درج باتیں کس قدر حقیقت پر مبنی ہیں؟ یہ سوال باقی ہے؟ 

ذرائع کا خیال ہے، کہ یہ بھی ہو سکتا ہے سپریٹینڈنگ انجنیئر GSO سرکل حیسکو حیدرآباد رمیش کمار کی معطلی کے پیچھے یہ تحریری شکایت ہو اور انکوائری ہو! مگر تاہم اس سے متعلق تفصیل شدہ انفارمیشن بلاگر نیوز ٹیم کو تاحال موصول نہیں ہو پائی ہے۔ 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج  وزیٹرس روزانہ
We design display advertise your business card & label contents