Header Ads Widget

میرپورخاص: حیسکو ڈگھڑی لیڈی کمرشل کلرک کی جانب سے پروموشن میں رکاوٹ، حراسمینٹ اور تذلیل کرنے کا الزام

 بلاگر نیوز مانیٹرنگ ویب ڈیسک|میرپورخاص:

بلاگر نیوز ٹیم کو کچھ عرصہ پہلے حیسکو روینیو ڈگھڑی میں بطور LDC کمرشل کلرک کام کرنے والی فائزہ رفیق کی جانب سے شکایات اور مندرجہ دستاویزات موصول ہوئے ہیں۔ فائزا رفیق نے کچھ روینیو حیسکو ملازمین پر حراسمینٹ کرنے اور ڈیوٹی میں رکاوٹ کا الزام عائد کیا ہے۔ 

اس کے علاوہ فائزا رفیق نے حیسکو ہیڈکوارٹر (ایڈمن) کی جانب سے LDC کمرشل سے کمرشل اسسٹنٹ کے پروموشن میں رکاوٹ پیش آ رہی ہے۔ جبکہ پروموشن اس کا حق ہے۔

فائزہ رفیق جو اپنے (مرحوم) خاوند سابقہ حیسکو MS-II کی وفات کے بعد مورخہ: 25 جولائی 2016 کو حیسکو میں بطور کمرشل کلرک بھرتی ہوئی اور حیسکو روینیو آفیس ڈگھڑی میں پوسٹ ہوئی۔ 08 اکتوبر 2021 کو DPE پاس کی!

فائزہ رفیق کا کہنا ہے، کہ جہاں پاکستان میں Women Empowerment کی بات کی جاتی ہے۔ وہاں ہم جیسی خواتین کو یہ سب محض ایک خواب سا لگتا ہے۔ میرے جیسی سینکڑوں اور ہزاروں اکیلی خواتین کو قومی اداروں میں دیگر مردوں کے ساتھ کام کرنے میں کس قدر مشکلات کا سامنہ کرنا پڑتا ہے؟ وہ الفاظ کا سہارہ لیکر بیان کرنا آسان تو ہے۔ مگر یہ سب روزانہ ان دفتروں میں جھیلنا اور صبر و برداشت کا مظاہرہ کرنا عام خواتین کیلئے انتہائی مشکل کا باعث ہے۔ کیوں کہ ہر عورت کے صبر و تحمل اور عدم برداشت کی بھی ایک حد ہوتی ہے۔ وہ حیسکو دفتر میں اپنے ساتھ ہونے والے غیر مہذب رویئے نازیبہ گفتگو اور غیر اخلاقی حرکتوں سے متعلق کچھ یوں بیان کرتی ہیں۔

کہ جب حیسکو اسسٹنٹ مینجر (ایڈمن)/ TMP کے مورخہ 23 فروری 2024 کے اپنے لیٹر کے جواب میں مورخہ 29 فروری 2024 کو اپنے روینیو آفیس حیسکو سے Through Proper Channel پروموشن کیلئے اپلائے کیا۔ 

جس میں حیسکو روینیو آفیسر ڈگھڑی جناب وقاص اکبر نے اپنے کورنگ لیٹر کے ساتھ اس کے ضروری کاغذات حیسکو اسسٹنٹ مینجر (ایڈمن)/TMP کو ارسال کیئے/ تو وہاں سے جوابی لیٹر آیا اور معلوم ہوا کہ میرے 

یعنی فائزا (کمرشل کلرک) حیسکو ڈگھڑی کے کھاتے میں 7200 روپے غیرقانونی آف ڈے ویجز پیمنٹ وصول کرنے کی آڈٹ پیرا پینڈنگ ہے۔ جو رقم میں نے جولائی 2022 سے جون 2023 کے دوران وصول کی ہے۔ جو پہلے کلیئر کروانے کے بعد ہی میرا Next پروموشن پروسیس ہو سکتا ہے ورنہ پروموشن نا ممکن ہے۔

فائزا کا کہنا ہے، کہ وہ بہت ششدر ہوئی حیران ہوئی یہ کونسی پیمنٹ تھی؟ اس نے اپنا رکارڈ چیک کیا، حتیٰ کہ اس پیرڈ کی بینک اسٹیٹمینٹ بھی نکلوائی۔ مگر اس میں 7200 سات ہزار دو سو روپے کی یہ رقم کہیں بھی نظر نہیں آئی۔ تاہم اس نے چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو حیدرآباد، چیف انٹرنل آڈٹ حیسکو حیدرآباد، اسسٹنٹ مینجر حیسکو (ایڈمن) / TMP حیدرآباد کے نام الگ، الگ تحریری شکایات 

اور درخواست ارسال کی، کہ اس نے ایسی کوئی پیمنٹ وصول نہیں کی۔ جس کی بناں پر یہ آڈٹ پیرا بنایا گیا ہے۔ لہٰذا اس کی فیئر انکوائری کرائی جائے اور میرے ساتھ انصاف کیا جائے۔ مگر ان تحریری شکایتوں پر کوئی عمل درآمد نہ ہوا اور نہ ہی کوئی انکوائری اور انویسٹگیشن کنڈکٹ ہوئی۔ 

فائزہ نے مزید بتایا کہ اس نے آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو یونین کے مرکزی صدر: عبداللطیف نظامانی صاحب کو بھی اس معاملے سے تحریری طور آگاہ کیا۔  اور نظامانی صاحب نے بھی متعلقہ حیسکو افسران کو لیٹر لکھے.

فائزہ نے کہا کہ جب سے اس نے Revenue آٖفیس حیسکو ڈگھڑی جوائن کیا تھا۔ تب سے 02 ملازمین کی فائزہ کے ساتھ اکثر نہیں بنتی تھی۔ ان میں سے ایک (رٹائرڈ) ایڈمن انچارج اصغر شیروانی جو جان بوجھ کر دوستی اور حراسمینٹ کرنے کی کوشش کرتا اور دوسرا فیصل سلیم جو Misbehave کرتا۔ جس کی کئی بار اعلیٰ افسران کو شکایت کرنے پر معافی تلافی  کر کے دونوں معاملے کو رفاء دفاء کر دیتے تھے۔ 

جن میں ایک حیسکو روینیو ڈگھڑی کا سابقہ (ایڈمن انچارج) اصغر شیروانی اور اس کے ساتھ کمرشل اسسٹنٹ فیصل سلیم جو RO حیسکو ڈگھڑی یونین کا چیئرمین بھی رہتا آیا ہے۔ یہ دونوں ہر طرح سے مجھے تکلیفیں دیتے رہتے تھے اور تنگ کرتے تھے اور جاب کرنے میں رکاوٹ بن رہے تھے ۔ ہمارے ادارے میں ایسے برے لوگوں سے اپنا دامن بچا کر چلنا اور اپنی ڈیوٹی کرنا انتہائی مشکل ہے۔ مگر میں نے اس چیلنج کو بھی خوب نبھایا ہے اور کبھی اپنے بزرگ والدین کو شکایت کا موقعہ تک نہیں دیا۔

میں عورت ہونے کے ناطے معاملے کو بڑھانے کے بجائے ہمیشہ سلجھانے کی کوشش کرتی رہی۔ مگر اب تو حد ہی ہوگئی تھی! مجھے مجبور ہوکر آپریشن ڈویژن حیسکو ڈگھڑی میں تبادلہ کروانا پڑ گیا۔ 

جبکہ حیسکو چیف انٹرنل آڈٹ حیدرآباد نے بھی مورخہ 08 جولائی 2024 کو حیسکو ایچ آر ڈائریکٹر کو لکھے گئے اپنے لیٹر میں یہ صاف صاف لکھا ہے، کہ فائزہ کے بینک اسٹیٹمینٹ اور دیگر دستاویز سے یہ ثابت ہوتا ہے، کہ وہ 7200 روپے کی رقم فائزہ کے بینک اکاؤنٹ میں نہ منتقل ہوئی اور نہ اس نے وصول کی! لہٰذا یہ فراڈ جس کسی نے بھی کیا ہے؟ ان ذمہ داران کے خلاف ایک ہائی لیول ڈپارٹمینٹل انکوائری کی ضرورت ہے۔ جو آج تک نہیں ہوئی افسوس کے ساتھ!

ہر ملازم کی طرح اس ادارے میں رہ کر پروموشن اور ترقی لینے کا میرا بھی آئینی، قانونی اور بنیادی حق ہے۔ جو میں ہر صورت لیکر رہوں گی اور اگر میں آج خاموش رہی، تو کل اس ادارے میں آنے والی دوسری خواتین بھی ذہنی عدم تشدد، فزیکل اور مینٹل حراسمیںنٹ کا شکار ہوتی رہینگی! 

اور میں پوچھنا چاہتی ہوں کہ کیا اس ادارے میں ایک خواتین ہو کر کام کرنا کوئی جرم ہے؟

لہٰذا میں اس روایت کو توڑنا چاہتی ہوں اور اپنے معاملے پر تھرڈ پارٹی فیئر ڈپارٹمینٹل انکوائری / ٹرائل کا مطالبہ کرتی ہوں۔ بلاگر نیوز ٹیم کی جانب سے ایک لیڈی حیسکو (کمرشل کلرک) کی آواز اور فریاد بننے پر بے حد شکریہ ادا کرتی ہوں۔ 

جو میری آواز میری شکایات بذریعہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم حیسکو کے تمام متعلقہ افسران اور خواتین کے حقوق کیلئے کام کرنے والی تنظیموں بشمول حیسکو میں خواتین کیلئے کام کرنے والی کمیٹی کو میرے معاملے میں متوجہ کرنے پر میرا بھرپور ساتھ دینے میں آگے آگے رہے ہیں۔ میں بلاگر نیوز کی ٹیم کی جانب سے مدد مدد کرنے پر بہت مشکور و ممنون ہوں۔

خدارہ سرکاری نیم سرکاری اداروں میں کام کرنے والی خواتین کو سب سے پہلے عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھا جائے اور ان کو در پیش مسائل میں ان کی آئینی اور قانونی مدد کی جائے اور ہر خواتین کو قومی اداروں میں ایک گھر جیسا ماحول دیا جائے اور ان سے غیر مہذب، غیر اخلاقی اور نازیبہ حرکات کرنے والے اور تنگ کرنے والوں کے خلاف فوری قانونی کاروائی کی جائے۔ تاکہ قومی اداروں میں کام کرنے والی خواتین کا اعتماد بحال ہوسکے اور بلا خوف و خطر دلیری اور خود اعتمادی کے ساتھ وہ خواتین اپنی ڈیوٹی اور اپنا کام سر انجام دے سکیں۔ (شکریہ)

فائزہ نے مزید کہا کہ متعلقہ حیسکو ڈویژنل اکاؤنٹس آفیسر کی جانب سے اس پر دباؤ ڈالا گیا کہ DR پر سائن کرے، مگر اس نے انکار کر دیا. جو اماؤنٹ اس نے Received ہی نہیں کیا وہ اس کی DR کیوں پیڈ کرے؟ مگر انہوں نے زبردستی میری مرضی کے بغیر DR بھی جمع کروا دی ہے۔ جس سے میں ہر گز بھی اتفاق رائے نہیں رکھتی اور اپنے اس اصول پر قائم ہوں، کہ فائزا نے یہ رقم وصول کی ہے؟ تو ثابت کی جائے! ورنہ جس کسی نے بھی یہ حرکت کی ہے؟ انکوائری کر کے ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے اور آڈٹ پیرا سے فائزہ کا نام نکال دیا جائے۔

تاہم بلاگر نیوز ٹیم کی جانب سے مزید معلومات کیلئے متعلقہ کچھ افسران سے رابطے کے باوجود اس معاملے پر کوئی خاص ردِعمل تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج  وزیٹرس روزانہ
We design display advertise your business card & label contents