Header Ads Widget

نوابشاھ: پاکستان کے قیام سے پہلے بھی اس قدر جدید تھا، کہ نجی پاور ہاؤس اور الیکٹرک کمپنی تھی

بلاگر نیوز مانیٹرنگ ویب ڈیسک | نوابشاھ 

نوابشاھ: 1947 سے پہلے والا نوابشاھ کیسا تھا؟ جس کا اپنا نوابشاھ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے نام سے ایک نجی پاور ہاؤس اور الیکٹرک کمپنی تھی۔ جس کا نام NESCO لمٹیڈ تھا۔ 

ذرائع کے مطابق یہ نوابشاھ الیکٹرک سپلائی کمپنی  NESCO لمٹیڈ تقریبا 1912 سے 1975 تک چلی!! اس کے بعد پاکستان نے مختلف Source of Energies سے جب اپنی بجلی Generate کرنا شروع کی، تو اس کمپنی کا لائسنس منسوخ کر دیا گیا۔ کہا جا رہا ہے کہ سندھ کے دوسرے بڑے شہروں میں بھی ایسی الیکٹرک کمپنیاں تھیں۔ خاص طور کراچی، حیدرآباد، میرپورخاص، سکھر اور جیکب آباد میں، جو سندھ میں اس وقت کے سب سے بڑے سندھی سرمایہ دار دیوانوں کی تھیں۔ جو شہر کے ایک محدود علاقوں اور انتظامی امور چلانے والے انگریز افسران اور وائسرائے کی سہولیات کیلئے توانائی کا زریعہ تھیں۔

آج بھی نوابشاھ کے اولڈ پاور ہاؤس کے نام سے مشہور سالوں پرانی کالونی میں اس وقت NESCO لمیٹیڈ کمپنی کے پاور ہاؤس کے عملے کی رہائش اور افسران کے دفتروں کی پرانی بلڈنگس منو آباد نوابشاھ میں موجود ہیں۔ جو اب حیسکو انتظامیہ کے حوالے ہے۔ 

تاہم پھر جب پاکستان بنا اور بڑے بڑے ہندو دیوان پاکستان سے اور بالخصوص نوابشاھ سندھ سے ہجرت کر کے انڈیا چلے گئے اور ان کے بنگلوز، حویلیوں اور حتیٰ کہ پراپرٹیز پر پورے پاکستان اور خصوصی طور صوبہ سندھ میں قبضہ کر لیا گیا۔ تو جو تھوڑے بہت ہندو سندھی بچ گئے تھے۔ 


وہ بھی یہاں سے ہجرت کر گئے اور باقی جو آٹے میں نمک کے برابر بچے ہیں۔ ان کی زندگی بھی ہم پاکستانیوں نے اجیرن بنا دی ہے اور یہ ایک کڑوا سچ ہے۔ ہندو کمیونٹی سندھ میں کاروباری اور صنعتی شعبوں میں سب سے الگ اور مختلف ہے۔ جس نے پاکستان بننے کے بعد بھی پاکستان کی تعمیر نو میں اپنا خوب کردار ادا کیا۔ بالخصوص سندھ میں بڑی بڑی ملز، کارخانے، فیکٹریاں اور کاروبار مراکز قائم کیئے۔ مگر اب یہ کمیونٹی پاکستان کے موجودہ حالات سے اس قدر مایوس ہو چکی ہے۔ کہ اب اس کو سب سے زیادہ فکر اپنی نئی جنریشن کے بقاء اور عزت و نفس کے تحفظ کی ہے۔ آئیں ہم سب پاکستان اور سندھ کیلئے اپنی خدمات سر انجام دینے والے ہندو سندھی کمیونٹی کو سپورٹ کریں اور ان کی مایوسی کو ختم کریں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج  وزیٹرس روزانہ
We design display advertise your business card & label contents