Header Ads Widget

میرپورخاص: بجلی چوری سہولت کاری کے الزام میں اسسٹنٹ لائن مین آپریشن سب ڈویژن حیسکو میرواہ گورچانی نوکری سے برطرف

 بلاگر نیوز مانیٹرنگ ویب ڈیسک | میرپورخاص

آپریشن سب ڈویژن حیسکو میرواہ گورچانی کے اسسٹنٹ لائن مین عظیم طارق راجپوت کو سابقہ سپریٹینڈنگ انجنیئر آپریشن سرکل حیسکو میرپورخاص رشید احمد انصاری نے مورخہ 27 مئی 2024 کو اس وقت معطل کیا، جب کنیکشن Checking at site پر 02 عدد PDisc کنیکشن کو ڈائریکٹ سپلائی پر چلتے پکڑا گیا۔ 

ذرائع کے مطابق پکڑے گئے PDisc  دو عدد کنیکشن اسسٹنٹ لائن مین عظیم طارق راجپوت کی معرفت ڈائریکٹ سپلائی پر چل رہے تھے۔ ایک صارف جس کا اکاؤنٹ نمبر: 17374140677700 تھا اس پر 154217 ایک لاکھ چون ہزار دو سو سترہ روپے کے بقایہ جات تھے، جبکہ ایک اور دوسرے کنیکشن اکاؤنٹ نمبر: 17374140677800 پر30157 تیس ہزار ایک سو ستاون روپے کے بقایہ جات تھے۔ سابقہ سپریٹینڈنگ انجنیئر آپریشن سرکل حیسکو میرپورخاص رشید احمد انصاری نے اسسٹنٹ لائن مین طارق راجپوت کو بجلی چوری کی سہولت کاری کے الزام میں معطل کرکے حیسکو ہیڈکوارٹر چیف آپریٹنگ آفیسر حیسکو حیدرآباد کے دفتر میں حاضری اور رپورٹ کرنے کا آفیس آرڈر جاری کیا تھا۔ 

یاد رہے کہ ایس ڈی او آپریشن سب ڈویژن حیسکو میرواہ گورچانی کے پاس عظیم طارق راجپوت کا یہ ڈسیپلنری کیس پینڈنگ تھا۔ جس کو موجودہ ایس ڈی او آپریشن سب ڈویژن حیسکو میرواہ گورچانی نعیم الدین نے اپنے مجاز اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے مورخہ 06 ستمبر 2024 کو عظیم طارق راجپوت کا 

ڈسیپلنری کیس Decide کر کے اسسٹنٹ لائن مین عظیم طارق راجپوت پر میجر پینلٹی عائد کرتے ہوئے Dismissal From Service  نوکری سے برطرفی کا آرڈر جاری کر دیا ہے۔ یاد رہے کہ اسسٹنٹ لائن مین عظیم طارق راجپوت معطلی کے بعد فوراً بحال ہو گیا تھا، جو نوکری سے برطرفی سے پہلے میرپورخاص میں آپریشن سب ڈویژن حیسکو سیٹ لائٹ ٹاؤن میں اسسٹنٹ لائن مین کی حیثیت سے کام کر رہا تھا۔ 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج  وزیٹرس روزانہ
We design display advertise your business card & label contents