Header Ads Widget

اسلام آباد: حکومت نے وفاقی سرکاری ملازمین کے لیے لازمی ریٹائرمنٹ اسکیم کو حتمی شکل دے دی

بلاگر نیوز مانیٹرنگ ویب ڈیسک | اسلام آباد 

اعلیٰ سطحی ذرائع معلوم ہوا ہے، کہ وفاقی حکومت اپنے سرکاری ملازمین کے لیے ایک لازمی "سیورینس پیکج" کو حتمی شکل دے چکی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ پیکج سول سرونٹ ایکٹ 1973 میں ترامیم کے ذریعے متعارف کرایا جائے گا اور اس کا اطلاق وفاق کے ماتحت تمام سرکاری ملازمین پر بغیر کسی استثنیٰ یا ترجیحی سلوک کے ہوگا۔

وفاقی کابینہ پہلے بھی ایک ترمیم کی منظوری دے چکی ہے، جس میں لازمی ریٹائرمنٹ پیکیج کو موجودہ قانون میں ضم کر دیا گیا ہے۔ یہ پالیسی خاص طور  وزارتوں کے خاتمے، محکموں کی تحلیل اور حکومت کے انضمام سے متاثر ہونے والے ملازمین کو براہِ راست نشانہ بنا سکتی ہے۔

نئے قواعد و ضوابط کے تحت کوئی بھی سرکاری ملازم جس کا عہدہ ختم کر دیا گیا ہو، وہ علیحدگی کے پیکیج کا اہل ہو گا۔ ملازمین کو یہ حق حاصل ہوگا، کہ وہ اپنی برطرفی کی اطلاع ملنے کے سات دنوں کے اندر وزیر اعظم کی طرف سے بنائی گئی کمیٹی کو اپنی درخواست جمع کرائیں اور اس کے بعد کمیٹی درخواست موصول ہونے کے 30 دن کے اندر اس معاملے پر فیصلہ کرے گی۔

وفاقی حکومت نے واضح کیا ہے کہ علیحدگی پیکیج کا اطلاق لازمی ہوگا۔ عجیب بات ہے کہ اگر کوئی سرکاری ملازم اسے قبول کرنے سے انکار کرتا ہے، تو نئے قوانین کے تحت ان کی ملازمت ختم کر دی جائے گی۔ سول سرونٹس ایکٹ میں اس ترمیم کا بھی جائزہ لیا گیا ہے اور اسے کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کے مقدمات کے نمٹانے کی منظوری دے چکی ہے۔

x

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج  وزیٹرس روزانہ
We design display advertise your business card & label contents