بلاگر نیوز مانیٹرنگ ویب ڈیسک | حیدرآباد
بلاگر نیوز کو موصول ہونے والی انفارمیشن کے مطابق مورخہ: 06 ستمبر 2023 کو ایگزیکٹو انجنیئر حیسکو سول ورکس ڈویژن ظفر سومرو کی جانب سے M&R سرکل لاڑ کے نام پر سب انجنیئر حیسکو سول سب ڈویژن-2 لاڑ کے نام سے 06 سے 07 بل تقریباً 626987 مبلغ: چھ لاکھ چھبیس ہزار نو سو ستاسی روپے بذریعہ ڈیمانڈ کلیم کیئے گئے۔ جس میں ایک بل سب انجنیئر انس اور باقی 06 بل سب انجنیئر حمزا کے نام پر کلیم کرائے گئے۔ نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر، بلاگر نیوز کو مزید بتایا گیا، کہ اگر ان بلز کے M&R ووچرز نکالے جائیں اور بل کی کاپیاں نکالی جائیں تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائیگا۔ کیونکہ ان ووچرز کے نام کا شہر میں کوئی دوکان وجود ہی نہیں رکھتا، بلز میں موجود تحریر سمجھنے سے قاصر ہے، ایسا لگتا ہے کہ بل سنسکرت زباں میں ہے۔ اتنے سارے بلز کلیم کرنے کے باوجود FBR اور اتھارٹی کو کیا فائدہ ہوا؟ اور کیا ووچر بل کلیم کیئے جانے والے دوکاندار FBR رجسٹرڈ ہیں؟ اور جب سپریٹینڈنگ انجنیئر آپریشن سرکل حیسکو لاڑ کے پاس اپنا M&R بجٹ ہیڈ اور کیئر ٹیکر موجود ہے۔ تو حیسکو سول نے M&R سرکل لاڑ کے نام پر یہ چھ لاکھ روپے سے زائد کے بل کیسے کلیم اور وصول کر لیئے؟ بل verify کرنے والے مجاز آفیسر، حیسکو آڈٹ اور فنانس کے متعلقہ افسران نے یہ بل کیسے verify کر لیئے؟ اور پیمنٹ بھی کر لیئے! جب کہ ایک حیسکو ملازم کا جائز میڈیکل بل بھی آڈٹ اور فنانس ڈائریکٹوریٹ میں مہینوں تک فائلوں میں دبا دیا جاتا ہے۔
اگر یہ چیپٹر کھولا جائے تو معلوم ہو جائیگا، کہ حیسکو M&R سرکل لاڑ کی مد میں حیسکو سول نے اب تک اور اس سے پہلے نہ جانے کتنے لاکھوں اور کروڑوں روپے کے ایسے بل کلیم کیئے ہونگے؟ جس کی کوئی Justification نہیں!
مزید معلومات کے مطابق ظفر سومرو جو اصل میں ایس ڈی او سول سب ڈویژن-2 حیسکو حیدرآباد کے عہدے پر تعینات ہے۔ جس کو ادارے کو لوٹنے کیلئے مزید ایگزیکٹو انجنیئر حیسکو سول ورکس ڈویژن کے عہدے کی چارج دیکر سیاح سفید کا مالک بنا دی آگیا ہے۔ جو عہدہ دراصل تعلیم، تجربے اور کلین کیریئر کے حساب سے ظفر سومرو سے بلکل بھی میچ نہیں کرتا۔
کیا حیسکو کی کرپشن کو مانیٹر کرنے والے وفاقی ایجنسیوں کے ادارے ایف آئی اے اور انٹیلیجنس بیورو پنجاب پاور ڈسٹریبیوشن کمپنیز لیسکو اور فیسکو کی طرز پر حیسکو میں اپنی کاروائیاں تیز کرینگی؟ یا پھر سندھ میں سب، یوں کا توں ہی چلتا رہے گا۔ سوال باقی ہے؟
0 تبصرے
ہمیشہ یاد رکھیئے اپنی منزل کی جانب سفر میں لوگ آپ کے راستے میں پتھر بچھائیں گے۔ مگر یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ ان پتھروں سے اپنے لیئے کیا بنائیں گے؟ مشکلات کی ایک دیوار یا مشکلات سے بھرپور منزل کو پار کرنے کیلئے کامیابی کی ایک پل؟ ایک نصیحت ہے کہ اپنی زندگی کو مثالی بنائیں اور کچھ ایسا کر کے دکھائیں۔ جو آپ سے پہلے کسی نے نہ کیا ہو؟ زندگی کامیابی کی طرف مسلسل ایک جدوجہد کا نام ہے۔ بے حس بے مقصد اور بے وجہ زندگی کسی کام کی نہیں۔ لہٰذا سچ کی پرچار کریں، ظالم کے خلاف مظلوم کی حمایت میں ڈٹ کر کھڑے ہو جائیں اور انسانیت کی خدمت کر کے اعلیٰ ظرف ہونے کا ثبوت دیں۔ یہ ہی زندگی ہے۔