Header Ads Widget

میرپورخاص: اللّٰہ والا پہنور ہوٹل پر ایف آئی اے ٹیم کا چھاپہ، ہزاروں یونٹ کی بجلی چوری پکڑی گئی، ایف آئی آر درج

 بلاگر نیوز مانیٹرنگ ویب ڈیسک : حیدرآباد

بلاگر نیوز کو موصول ہونے والی انفارمیشن کے مطابق ایس ڈی او آپریشن سب ڈویژن حیسکو سیٹ لائٹ ٹاؤن میرپورخاص کی جانب سے 

ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل میرپورخاص کو تحریری شکایت موصول ہوئی۔ جس میں الزام عائد کیا گیا، کہ کوس گھر عمرکوٹ روڈ میرپورخاص میں کرم علی ولد سوڈھا خان پہنور کا (اللّٰہ والا ہوٹل) و دیگر تنصیبات پر غیر قانونی بجلی چوری استعمال کر رہے ہیں اور حیسکو کی بجلی چوری میں ملوث پائے گئے ہیں۔ 

ایس ڈی او حیسکو سیٹ لائٹ ٹاؤن کی تحریری شکایت پر انکوائری نمبر:42/2024 کا آغاز کیا گیا۔ ذرائع سے موصول ہونے والی انفارمیشن پر آپریشن سب ڈویژن حیسکو سیٹ لائٹ ٹاؤن عملے اور حیسکو مانیٹرنگ اینڈ ٹیسٹنگ M&T ٹیم کے ہمراہ اللّٰہ والا ہوٹل (مالک حاجی سوڈھا خان پہنور) والی جگہ Raid کیا گیا 

اور اللّٰہ والا ہوٹل کا کنیکشن ڈائرکٹ چلتا ہوا پکڑا گیا۔ ایس ڈی او آپریشن سب ڈویژن حیسکو سیٹ لائٹ ٹاؤن سے موصول ہونے والی مزید معلومات کے مطابق اللّٰہ والا ہوٹل کا میٹر نمبر:06227139 کا مین سائڈ میٹر ٹرمینل جل چکا تھا۔ میٹر کنیکشن سپلائی ڈائریکٹ تھا۔ ملزم نے 4452 حیسکو بجلی یونٹ چوری چلائے، جس کی قیمت 311640 مبلغ: تین لاکھ گیارہ ہزار چھ سو چالیس روپے بنتی ہے۔ 

اسی سلسلے میں U/S 4612-1 & 109 PPC مذکورہ حیسکو صارف ملزم کرم علی ولد سوڈھا خان پہنور کے خلاف بجلی چوری اور سرکاری خزانے کو نقصان پہچانے کی ایف آئی آر درج کردی گئی ہے اور اسی سلسلے میں انکوائری کا آغاز کر دیا گیا ہے اور اگر مزید کوئی ملزم اس میں ملوث پایا گیا، تو اس کو شامل تفتیش کر کے قانونی کارروائی کا حصہ بنایا جائیگا۔ 

تاہم عوام کی جانب سے سوال اٹھائے جا رہے ہیں، کہ ایف آئی آر میں بجلی چوری کرنے والے صارف کا لوڈ کتنا تھا؟ کنیکشن ٹیرف کیا تھا اور بجلی چوری کب سے اور کتنے عرصے سے اور کس کی سرپرستی میں جاری تھی؟ 

کیا ملزم کی گرفتاری ہوئی؟ اور ملزم صارف کے بجلی کے اکاؤنٹ نمبر کا حوالہ نہیں دیا گیا، ان سوالوں کی درج شدہ ایف آئی آر میں گنجائش موجود ہے، جبکہ وضاحت نہیں ہے۔ جس پر ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل میرپورخاص کے انویسٹیگیشن آفیسر کو مزید تحقیقات کرنے کی ضرورت ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج  وزیٹرس روزانہ
We design display advertise your business card & label contents