Header Ads Widget

لاہور: بجلی صارفین کو زائد بلنگ پر ایف آئی اے کی لیسکو افسران کے خلاف کاروائی، لیسکو افسران سراپائے احتجاج

بلاگر نیوز مانیٹرنگ ویب ڈیسک: لاہور

وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے زائد بلنگ پر، 

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی لیسکو افسران کے خلاف جب کارروائی شروع کی، تو ایف لیسکو افسران کی چیخیں نکل گئیں۔ ایف آئی اے اس وقت حرکت میں آگئی، جب لیسکو کی جانب سے گزشتہ 03 سے 05 سالوں کے دوران بجلی صارفین کو بھجوائے گئے، زائد بلوں کو درست کرنے میں لیسکو انتظامیہ کو اربوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) ذرائع کے مطابق، تمام XEN اور SDOs کے خلاف کارروائی شروع کی گئی ہے۔ جن افسران کے سروس پیرڈ میں اوور بلنگ کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق متعلقہ تمام ایگزیکٹیو اور کسٹمر سروس ڈائریکٹرز (سی ایس ڈیز) کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔ مزید بتایا گیا، کہ اوور بلنگ کے ڈیٹا کی روشنی میں لیسکو افسران کی گرفتاری بھی متوقع ہے۔

اس وقت لیسکو میں بد انتظامی کرپشن اور صارفین کو اوور بلنگ کے معاملے پر ایف آئی اے اور لیسکو آمنے سامنے ہیں۔ منگل کو لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے لیسکو افسران نے وفاقی تحقیقاتی ادارے کی جانب سے چھاپہ نہ مارنے کی یقین دہانی کے بعد، اپنی ایک ماہ سے جاری ہڑتال ختم کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق لیسکو چیف کو ایف آئی اے کی جانب سے مزید چھاپے نہ مارنے کی یقین دہانی کرائی گئی، جس کے بعد لیسکو افسران نے ہڑتال ختم کر دی اور تمام ایس ڈی اوز اور XENs اپنے اپنے دفاتر میں واپس آ گئے۔ ذرائع کے مطابق اب ایف آئی اے لیسکو افسران کے ساتھ کمرشل اور انڈسٹریل کنیکشن بھی چیک کریگی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج  وزیٹرس روزانہ
We design display advertise your business card & label contents