Header Ads Widget

حیدرآباد: حیسکو آپریشن ڈویژن پھلیلی کے 252 ملازمین کی تنخواہوں و دیگر فنڈز میں گھپلہ، ایف آئی اے انکوائری طلب

بلاگر نیوز مانیٹرنگ ویب ڈیسک: حیدرآباد

بلاگر نیوز کو موصول ہونے والی انفارمیشن کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر و (ای او) ایف آئی اے کرائم سرکل حیدرآباد: 

کی جانب سے مورخہ: 13 فروری 2025 کو ایگزیکٹو انجنیئر آپریشن ڈویژن حیسکو پھلیلی کو ایک نوٹیس جاری کیا گیا ہے۔ جس کے مطابق آپریشن ڈویژن حیسکو پھلیلی میں سروس پیرڈ کے دوران حیسکو افسران پر الزام ہے، کہ انہوں نے اپنے (سروس پیرڈ) کے دوران حیسکو ملازمین کے نام تنخواہوں و دیگر فنڈز کی مد میں ادارے کے ساتھ کرپشن و دھوکا دہی کا جرم کیا ہے۔ اس تفتیش میں جس پیرڈ کا ذکر کیا گیا ہے، وہ یکم جولائی 2017 سے 30 جون 2023 کا پیرڈ ہے۔

جس کی تفتیش کیلئے مذکورہ حیسکو ملازمین کو ایف آئی اے کرائم سرکل حیدرآباد کے دفتر میں مورخہ: 17 فروری 2025 کو حاضری کیلئے طلب کیا گیا ہے اور موجودہ مہینے کی سیلری سلپ ساتھ لیکر، حاضر ہونے کی سختی سے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

اس کال لسٹ کے مطابق: آپریشن ڈویژن حیسکو پھلیلی کے 252 ملازمین کے نام و کوائف درج ہیں۔ جن میں کچھ رٹائرڈ اور حاضر سروس ایس ڈی اوز بھی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے اس کیس کو مزید کھولنے جا رہی ہے، جس میں دیگر آپریشن ڈویژن بھی شامل ہو سکتی ہیں۔

انکوائری نوٹیس ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے: 

یہاں کلک کریں 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک، سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک، سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ
We design and display to advertise your business contents