بلاگر نیوز مانیٹرنگ ویب ڈیسک: حیدرآباد
بلاگر نیوز کو موصول ہونے والی انفارمیشن کے مطابق: لیبر کورٹ نمبر:6
حیدرآباد عبد الوہاب تنیو کی عدالت نے حیسکو انتظامیہ کو مورخہ: 29 جنوری 2025 کو 07 دن کے اندر فوراً بحال کرنے کے احکامات جاری کیے تھے اور عدالتی احکامات کی تعمیل کی رپورٹ کورٹ میں جمع کرنے کی ہدایات جاری کی تھیں۔
عدالت کی جانب سے حیسکو ایڈمن کلرک ایم ایچ جمالی کے سروس بحالی آرڈر کے متن میں لکھا گیا ہے، کہ حیسکو انتظامیہ کی جانب سے حیسکو ایسٹبلشمنٹ اینڈ ایڈمن کلرک ایم ایچ جمالی پر لگائے گئے تمام الزامات جھوٹے بے بنیاد اور بد نیتی پر مبنی قرار، حیسکو انتظامیہ مذکورہ مدت میں ایم ایچ جمالی کے خلاف اپنے الزامات کا دفاع کرنے میں ناکام گئی ہے، عدالت کا تفصیلی فیصلہ جاری۔
یاد رہے کہ حیسکو انتظامیہ کی جانب سے ایم ایچ جمالی پر ڈیوٹی نہ کرنے اور حیسکو افسران کو سوشل میڈیا پر بلیک میل کرنے کے سنگین الزامات عائد کیے گئے تھے۔ جو عدالت نے جھوٹے اور بے بنیاد قرار دیکر، مورخہ: 29 جنوری 2025 کے کورٹ آرڈر میں حیسکو انتظامیہ کو فوراً 07 دن کے اندر ایم ایچ جمالی کا "سروس بحالی" آرڈر جاری کرنے کا حکم نامہ جاری کیا تھا۔
عدالتی احکامات پر فوری طور عمل در آمد کیلئے حیسکو انتظامیہ کی جانب سے حیسکو کے (ایسٹبلشمنٹ اینڈ ایڈمن) کلرک ایم ایچ جمالی کا مورخہ: 03 فروری 2025 کو ”سروس بحالی“ آرڈر جاری کر دیا گیا اور عدالتی حکم کی تعمیل کا لیٹر بھی، مورخہ: 04 فروری 2025 کو لیبر کورٹ نمبر:06 حیدرآباد، کے معزز جج کی عدالت میں جمع کروایا گیا۔
یاد رہے، کہ حیسکو ایسٹبلشمنٹ / ایڈمن کلرک ایم ایچ جمالی کو سابقہ حیسکو ڈائریکٹر (ایچ آر اینڈ ایڈمن) عثمان میمن کی جانب سے، فیس بک پر حیسکو افسران کی کرپشن و دیگر انتظامی بد نظمیوں کو (سوشل میڈیا) پر ایکسپوز کرنے کے الزام میں مورخہ: یکم اپریل 2022 کو نوکری سے "جبری برطرف" کر دیا گیا تھا۔
ایم ایچ جمالی کی فریاد پر لیبر کورٹ-06 حیدرآباد اشوک کمار کی عدالت نے مورخہ: 11 جنوری 2025 کو اپنے تفصیلی فیصلے میں حیسکو انتظامیہ کو 30 دن کے اندر ایم ایچ جمالی کی (سروس بحال) کرنے کا حکم نامہ جاری کیا تھا، جس کو حیسکو انتظامیہ نے ہوا میں اڑا دیا تھا۔
حیسکو انتظامیہ کی جانب سے لیبر کورٹ حیدرآباد: کے معزز جج اشوک کمار کے کورٹ آرڈر کو لیبر (اپیلیٹ ٹربیونل) کراچی میں چیلنج کیا گیا، ٹربیونل کی جانب سے حیسکو انتظامیہ کو عارضی اسٹے دینے کے بعد اسٹے ختم کر کے ”ایم ایچ جمالی“ کے لیبر کورٹ کے ”سروس بحالی“ آرڈر کو برقرار رکھا گیا۔ مگر حیسکو انتظامیہ کی جانب سے عدالتی احکامات کو ہوا میں اڑایا گیا اور بار بار عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے پر، ایم ایچ جمالی کی کمپلینٹ پر لیبر کورٹ-06 حیدرآباد کے معزز جج عبد الوہاب تنیو کی عدالت نے لیبر کورٹ-06 حیدر آباد کے سابقہ جج / و پرزائیڈنگ آفیسر اشوک کمار کے عدالتی احکامات کی تعمیل نہ کرنے پر، حیسکو انتظامیہ کے خلاف سختی سے نوٹیس لیتے ہوئے، ایم ایچ جمالی کو، 07 دن کے اندر "سروس بحالی" آرڈر جاری کرنے کا مورخہ: 29 جنوری 2025 کو حکم نامی جاری کیا تھا۔ جس پر حیسکو انتظامیہ کو مجبوراََ کورٹ آرڈر کی تعمیل کرتے ہوئے ایم ایچ جمالی کی ”سروس بحالی“ کا آرڈر جاری کرنا پڑا، جو جمالی کی پہلی جیت ہے۔
تاہم حیسکو انتظامیہ کی جانب سے عدالتی احکامات پر، حیسکو ایڈمن کلرک ایم ایچ جمالی کا "سروس بحالی" آرڈر جاری کرنے کے باوجود، دیگر حیسکو ملازمین و عام پبلک سے خفیہ رکھا جا رہا ہے۔ جبکہ ذرائع کے مطابق حیسکو ایڈمن کلرک ایم ایچ جمالی نے عدالتی احکامات کی پیروی پر، حیسکو میں اپنی ڈیوٹی جوائننگ رپورٹ دیکر، آپریشن سرکل حیسکو نوابشاھ میں باقاعدہ اپنا کام شروع کر دیا ہے۔ جبکہ حیسکو ہیڈکوارٹر کی جانب سے اس سے پہلے ایم ایچ جمالی کو سپریٹینڈنگ انجنیئر آپریشن سرکل حیسکو لاڑ کے دفتر میں اٹیچمنٹ آرڈر پر ڈیوٹی جوائن کرنے کا آفیس آرڈر جاری کیا گیا تھا۔ جس آرڈر کو چیلنج کرنے پر حیسکو انتظامیہ کی جانب سے ”ایم ایچ جمالی“ کو اب اس کے اپنے آبائی شہر نوابشاھ کی آپریشن سرکل میں پوسٹ کردیا گیا ہے۔ مذکورہ تصاویر میں ایم ایچ جمالی کو حیسکو ایڈمن کلرک کی سیٹ پر بیٹھ کر کام کرتے ہوئے، دیکھا جا سکتا ہے۔
یاد رہے، کہ حیسکو میں کرپشن اور ادارے کی بد انتظامی کے خلاف ایک ہی شخص کی سدا ہمیشہ بلند رہی ہے، اور وہ ہے ایم ایچ جمالی۔ عدالتی احکامات پر، حیسکو سروس بحال ہونے پر، ایم ایچ جمالی کی کاوشوں اور جہدوجہد کو سراہا جا رہا ہے۔ ایم ایچ جمالی نے بطور ایک حیسکو (ایڈمن کلرک) حیسکو ملازمین کے جائز حقوق و مطالبات تسلیم کرنے اچھے اور ایماندار افسران و ملازمین کی قدر شناسی اور سپورٹ کرنے اور حیسکو صارفین اور عوامی حقوق کی پاسداری کیلئے ہمیشہ ادارے کی ٹاپ مینجمنٹ سمیت حکومتی سطح پر، قومی احتسابی اداروں کی توجہ دلائی ہے۔
مگر افسوس کے ادارے میں موجود کالی بھیڑوں کی کرپشن اور بد-انتظامی کے خلاف قومی احتسابی اداروں کی توجہ دلانے پر، سابقہ چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو نور احمد سومرو کی CEO شپ کے دوران ایم ایچ جمالی کو نوکری سے "جبری برطرف" کر دیا گیا۔ مگر ایم ایچ جمالی نے ہمت ہارنے کے بجائے، اپنی ہمت اور حوصلے سے حیسکو انتظامیہ کے غیرقانونی آفیس آرڈر کو لیبر کورٹ میں چیلنج کیا، جس کے فیصلے پر عمل درآمد کرتے ہوئے، حیسکو انتظامیہ نے 03 فروری 2025 کو ایم ایچ جمالی کی "سروس بحالی" کا آرڈر جاری کر دیا ہے۔
حیسکو میں کرپشن اور بد انتظامی کو چیلنج کرکے لیبر کورٹ سے سرخرو ہونے والے، حیسکو ایڈمن کلرک ایم ایچ جمالی کو دوست و احباب عزیز و اقارب اور خصوصی طور حیسکو افسران و ملازمین کی جانب سے عدالتی احکامات پر "سروس بحالی" آرڈر حاصل کرنے پر، مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ ایم ایچ جمالی کی آئینی اور قانونی جہدوجہد کے بعد کامیابی، دیگر حیسکو افسران و ملازمین کیلئے یقیناً ایک عظیم مثال بن چکی ہے۔
کورٹ آرڈر کی (پی ڈی ایف) فارمیٹ کاپی ڈاؤنلوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں


0 تبصرے
ہمیشہ یاد رکھیئے اپنی منزل کی جانب سفر میں لوگ آپ کے راستے میں پتھر بچھائیں گے۔ مگر یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ ان پتھروں سے اپنے لیئے کیا بنائیں گے؟ مشکلات کی ایک دیوار یا مشکلات سے بھرپور منزل کو پار کرنے کیلئے کامیابی کی ایک پل؟ ایک نصیحت ہے کہ اپنی زندگی کو مثالی بنائیں اور کچھ ایسا کر کے دکھائیں۔ جو آپ سے پہلے کسی نے نہ کیا ہو؟ زندگی کامیابی کی طرف مسلسل ایک جدوجہد کا نام ہے۔ بے حس بے مقصد اور بے وجہ زندگی کسی کام کی نہیں۔ لہٰذا سچ کی پرچار کریں، ظالم کے خلاف مظلوم کی حمایت میں ڈٹ کر کھڑے ہو جائیں اور انسانیت کی خدمت کر کے اعلیٰ ظرف ہونے کا ثبوت دیں۔ یہ ہی زندگی ہے۔