Header Ads Widget

شہدادپور: حیسکو سب ڈویژن میٹر ریڈر و انچارج میٹرنگ سیکشن پر شہری سے رشوت لینے کا الزام، ایف آئی آر درج

بلاگر نیوز مانیٹرنگ ویب ڈیسک سانگھڑ:

بلاگر نیوز کو موصول ہونے والی انفارمیشن کے مطابق مورخہ: 18 فروری 2025 کو رات سے دیر سے ایک واقعہ رونما ہوا، جس میں 

جوڈیشل مجسٹریٹ کے نمائندے کی موجودگی میں ایف آئی اے کی جانب سے ٹریپنگ کے تحت حیسکو شہدادپور کے (میٹر ریڈر) و (میٹرنگ سیکشن) انچارج کوایک شہری محمد اسلم سے مبلغ: 50 ہزار روپے رشوت لینے کے الزام میں کیفے کامران کے قریب اچانک حراست میں لے لیا گیا اور اس کے ساتھی محمد رضا کو بھی ایف آئی اے پولیس گرفتار کر کے اپنے ساتھ لے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر شہید بینظیر آباد نوابشاھ لے گئی۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق: حیسکو شہدادپور کے (میٹر ریڈر) و (میٹرنگ سیکشن) انچارج پر الزام عائد ہے، کہ اس نے شہری محمد اسلم سے میٹر سلو ہونے پر ناجائز اور غیرقانونی ڈٹیکشن کا مطالبہ کیا تھا، شہری محمد اسلم نے مجبور ہوکر 50000 پچاس ہزار روپے کے عوض ڈٹیکشن چارج کے بغیر معاملہ ٹھیک کرنے کا بولا، جس پر طئے شدہ وقت اور پروگرام کے مطابق: شہری محمد اسلم نے مورخہ: 18 فروری 2025 کی رات کو 11 بجے، میٹر ریڈر و سپروائیزر شہدادپور کو کیفے کامران کے سامنے رات 11 بجے  بلایا، جہاں پر جوڈیشنل مجسٹریٹ کا نمائندہ اور ایف آئی اے اہلکار قریب ہی کھڑے یہ سب منظر دیکھ اور رکارڈ کر رہے تھے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق: شہری محمد اسلم نے مبلغ: 50 پچاس ہزار روپے کے دس نوٹ، حیسکو شہدادپور کے ملزم میٹر ریڈر و میٹر سپروائیزر کے حوالے کیے جو اس نے خود لیکر پھر اپنے ساتھی محمد رضا کے حوالے کیے۔ جو نوٹ ملزم کے ساتھی محمد رضا سے موقعے پر ہی ریکور کر لیے گئے۔ جن پر نشان بھی موجود تھے۔ 

ذرائع کے مطابق: ملزم حیسکو ملازم کو اس کے ساتھی محمد رضا کے ساتھ ایف آئی اے ٹیم اپنے ساتھ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر شہید بینظیر آباد لے گئی  ملزم کا ریمانڈ لیکر، اس کو لاپ کر دیا گیا ہے۔ یہ کیس اب اسپیشل جج، برائے اینٹی کرپشن کورٹ حیدرآباد کی عدالت میں چلے گا۔ 

جبکہ ذرائع کے مطابق ملزم کا یہ بھی دعویٰ ہے، اس کو پہلے ہی طے شدہ منصوبے کے تحت پھنسانے کی ایک سازش ہے۔ دوسری جانب اس کیس میں جو ایف آئی اے انویسٹیگیشن آفیسر ہے، اس کی ایمانداری کے چرچے بھی عام ہیں۔ کہ مجرم کو وہ چھوڑتا نہیں اور قانون کو وہ توڑتا نہیں۔ تاہم اب دیکھنا یہ ہے، کہ ریمانڈ ختم ہونے کے بعد کورٹ میں اس کیس کی صورتحال کیا بنتی؟

معاملے سے متعلق مزید تحقیقات اور انفارمیشن کٹھے کی جا رہی ہے۔

ایف آئی آر کی کاپی ڈاؤنلوڈ کرنے کیلے: 

یہاں کلک کریں

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک، سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک، سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ
We design and display to advertise your business contents