بلاگر نیوز مانیٹرنگ ویب ڈیسک: حیدرآباد
بلاگر نیوز کو موصول ہونے والی انفارمیشن کے مطابق مورخہ: 24 فروری 2024 کو
ایس ایچ او، ایف آئی اے کرائم سرکل حیدرآباد کی جانب سے جاری کردہ انکوائری لیٹر میں، انکوائری نمبر134/2024 کے سلسلے میں ضروری تفتیش کیلئے حیسکو ہیڈکوارٹر فنانس ڈائریکٹوریٹ کے اکاؤنٹس افسران کو مورخہ: 25 فروری 2025 کو اور 04 حیسکو انجنیئرز کو مورخہ:26 فروری 2025 کو انکوائری افسر کے سامنے پیش ہونے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔
یاد رہے کہ (ایف آئی اے) نے آپریشن ڈویژن حیسکو لطیف آباد کی مورخہ: 04 دسمبر: 2024 کو اکاؤنٹس انکوائری نمبر: 134/2024 اوپن کی تھی۔ جس میں الزام عائد کیا گیا ہے، کہ آپریشن ڈویژن حیسکو لطیف آباد-1 میں 2017 سے لیکر 2023 تک حیسکو ملازمین کی تنخواہوں و دیگر فنڈز میں ڈبل پیمنٹ کے 19 غیرقانونی و بوگس ڈیمانڈز سمیت حیسکو ملازمین کے (اسیسمینٹ کیسز) میں زمیندار لوگوں کے نام شامل کر کے 66 بوگس اور غیرقانونی ڈیمانڈز طلب کی گئیں، جو فنانس ڈائریکٹوریٹ حیسکو ہیڈکوارٹر حیدرآباد: کی جانب سے منظور کی گئیں اور اس طرح گورنمینٹ کو لاکھوں اور کروڑوں روپے کا بھاری نقصان پہنچایا گیا۔
01۔ انکوائری کال نوٹیس حیسکو (اکاؤنٹس آفیسرز)
ڈاؤنلوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
02۔ انکوائری کال نوٹیس حیسکو (انجنیئرز)
ڈاؤنلوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں


0 تبصرے
ہمیشہ یاد رکھیئے اپنی منزل کی جانب سفر میں لوگ آپ کے راستے میں پتھر بچھائیں گے۔ مگر یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ ان پتھروں سے اپنے لیئے کیا بنائیں گے؟ مشکلات کی ایک دیوار یا مشکلات سے بھرپور منزل کو پار کرنے کیلئے کامیابی کی ایک پل؟ ایک نصیحت ہے کہ اپنی زندگی کو مثالی بنائیں اور کچھ ایسا کر کے دکھائیں۔ جو آپ سے پہلے کسی نے نہ کیا ہو؟ زندگی کامیابی کی طرف مسلسل ایک جدوجہد کا نام ہے۔ بے حس بے مقصد اور بے وجہ زندگی کسی کام کی نہیں۔ لہٰذا سچ کی پرچار کریں، ظالم کے خلاف مظلوم کی حمایت میں ڈٹ کر کھڑے ہو جائیں اور انسانیت کی خدمت کر کے اعلیٰ ظرف ہونے کا ثبوت دیں۔ یہ ہی زندگی ہے۔