Header Ads Widget

حیدرآباد: اکاؤنٹس اسکینڈل میں ملوث چار حیسکو انجنیئرز کو بحال کیا جائے، حیسکو بی او ڈی کا فیصلہ، منٹس آف میٹنگ وائرل

بلاگر نیوز مانیٹرنگ ویب ڈیسک: حیدرآباد

بلاگر نیوز کو موصول ہونے والی انفارمیشن کے مطابق: مورخہ: 26 فروری 2025 کو 

حیسکو بورڈ آف ڈائریکٹرز کی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے، کہ حیسکو اکاؤنٹس اسکینڈل کی زد میں آنے والے افسران سمیت جن چار انجنیئرز کو چند دن پہلے معطل کیا گیا تھا۔ تاہم اب انہیں provisionally  سروس میں Reinstate کیا جائے اور اس کے علاوہ، جن افسران کے ڈسیپلنری کیسز اور انکوائریز پینڈنگ ہیں، ان ڈسیپلنری کیسز میں مجاز اتھارٹی اختیارات کی روشنی میں ایسے افسران کے کیسز، حیسکو BoD کی اگلی نشست میں پیش کرے۔

ایسا پہلی بار ہو رہا ہے، کہ اب حیسکو بورڈ آف ڈائریکٹرز بچوں جیسی حرکتیں کرنے لگے ہیں، حیسکو بورڈ آف ڈائریکٹرز کی جانب سے اپنے ہی فیصلوں پر عمل درآمد کرواکر، پھر دوبارہ اپنے فیصلوں کو واپس لیکر، ادارے کے ڈسیپلن کو ایک مذاق بنایا جا رہا ہے۔ 

تاہم حیسکو بورڈ آف ڈائریکٹرز سمیت حیسکو انتظامیہ کو تمام حیسکو افسران و ملازمین کو ایک نظر سے دیکھنا چاہیے، ان کے حقوق اور جائز مطالبات کو تسلیم کیا جائے/ ادارے سے سیاسی و سفارشی مداخلت کو ختم کیا جائے اور میرٹ کو برقرار رکھا جائے، مینجمنٹ اور ملازمین ایک دوسرے کے ساتھ Coordination  میں چل سکتے ہیں، مگر کسی ایک افسر، ملازم یا گروہ کو خوش رکھنے کیلئے دوسروں کو اذیت و تکلیف دی جائے، تو پھر اس صورت میں مینجمنٹ اور ملازمین کے درمیان جو تعاون ہے، وہ زیادہ دیر برقرار نہیں رہے گا اور مینجمنٹ میں بدانتظامی سر اٹھائے گی اور صورتحال اور زیادہ خراب ہوتی چلی جائے گی! انتظامیہ نے ہمیشہ مینجمنٹ سائیڈ انجنیئرز و افسران کو اہمیت دی ہے، لوئر اسٹاف کے ساتھ نا انصافی کی ساری حدیں پار کردیں ہیں۔ چونکہ اس طرح کی دیدہ دلیری پر اب حیسکو انتظامیہ سمیت حیسکو بورڈ آف ڈائریکٹرز کو بھی جوابدہ ٹہرایا جا سکتا ہے اور کسی لوئر اسٹاف لیبر کی حق تلفی پر آواز اٹھایا جا سکتا ہے اور احتجاج کیا جا سکتا ہے۔ لہٰذا مینجمنٹ اپنے دہرے معیار کا خاتمہ کرے اور افسران و ملازمین دونوں کے ساتھ برابری مساوات اور انصاف کو برقرار رکھے۔ جس سے ادارے اور اس میں کام کرنے والے تمام افسران و ملازمین کا moral بھی بلند ہوگا اور کمپنی کی پرفارمینس میں حیران کن اضافہ ہوگا۔

حیسکو بورڈ آف ڈائریکٹرز کی میٹنگ سے اخذ شدہ منٹس آف میٹنگ کی کاپی ڈاؤنلوڈ کرنے کیلے یہاں کلک کریں

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک، سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک، سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ
We design and display to advertise your business contents