بلاگر نیوز مانیٹرنگ ویب ڈیسک: حیدرآباد
بلاگر نیوز کو موصول ہونے والی انفارمیشن کے مطابق مورخہ:31 مئی 2024 کی
انکوائری نمبر: 64/2024 کے سلسلے میں تفتیش کیلئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے کرائم سرکل حیدرآباد کی جانب سے 04 ایگزیکٹو انجنیئرز، 06 ایس ڈی اوز 05 لائن سپریٹینڈنٹس ایک روینیو آفیسر 02 لائن مین ایک عدد یو ڈی سی سمیت دیگر 02 حیسکو اسٹاف شامل ہے۔ یعنی ٹوٹل 21 حیسکو افسران و اسٹاف کو مذکورہ انکوائری میں تفتیش کیلئے مورخہ: 24 مارچ 2025 کو ایف آئی اے کرائم سرکل حیدرآباد میں طلب کیا گیا ہے۔
ان 21 حیسکو افسران و اسٹاف پر الزامات ہیں، کہ وہ 25 بلیک لسٹیڈ حیسکو افسران کی غیرقانونی کرپشن اور مالی اثاثہ جات بنانے میں بطور سہولتکار رہے ہیں، بعض افسران و اہلکاروں کے بینک اکاؤنٹس میں دیگر مختلف ممالک کی کرنسی ٹرانزیکشن بھی ہوئی ہے۔
ایف آئی اے کرائم سرکل حیدرآباد: کی تفتیش میں شامل 21 حیسکو افسران و اہلکاروں کا انکوائری لیٹر ڈاؤنلوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
0 تبصرے
ہمیشہ یاد رکھیئے اپنی منزل کی جانب سفر میں لوگ آپ کے راستے میں پتھر بچھائیں گے۔ مگر یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ ان پتھروں سے اپنے لیئے کیا بنائیں گے؟ مشکلات کی ایک دیوار یا مشکلات سے بھرپور منزل کو پار کرنے کیلئے کامیابی کی ایک پل؟ ایک نصیحت ہے کہ اپنی زندگی کو مثالی بنائیں اور کچھ ایسا کر کے دکھائیں۔ جو آپ سے پہلے کسی نے نہ کیا ہو؟ زندگی کامیابی کی طرف مسلسل ایک جدوجہد کا نام ہے۔ بے حس بے مقصد اور بے وجہ زندگی کسی کام کی نہیں۔ لہٰذا سچ کی پرچار کریں، ظالم کے خلاف مظلوم کی حمایت میں ڈٹ کر کھڑے ہو جائیں اور انسانیت کی خدمت کر کے اعلیٰ ظرف ہونے کا ثبوت دیں۔ یہ ہی زندگی ہے۔