Header Ads Widget

نوابشاھ: حیسکو لائن اسٹاف کی حفاظت کیلئے ون ڈے سیفٹی سیمنار کا انعقاد، افسران و اسٹاف کی بھرپور شرکت

بلاگر نیوز مانیٹرنگ ویب ڈیسک | نوابشاھ 

حیسکو ٹیکنیکل لائن اسٹاف کے حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کیلئے 

آپریشن سرکل حیسکو نوابشاھ کی قیادت میں مورخہ: 20 مارچ 2025 بروز جمعرات کو آڈیٹوریم ہال قائد عوام یونیورسٹی نوابشاھ میں "ون ڈے سیفٹی سیمنار" کا انعقاد کیا گیا۔ 

جس میں آپریشن سرکل حیسکو نوابشاھ کی چاروں آپریشن ڈویژن: نوابشاھ، سانگھڑ، ٹندو آدم سمیت مٹیاری کے ایگزیکٹو انجنیئر اور سب ڈویژنل افسران و لائن اسٹاف سمیت سپریٹینڈنگ انجنیئر آپریشن سرکل حیسکو نوابشاھ نے بطور چیف آرگنائیزر شرکت کی۔

سیفٹی سیمنار کی باقاعدہ شروعات تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوئی۔

ڈپٹی ڈائریکٹر (ٹیکنیکل) آپریشن سرکل حیسکو نوابشاھ جناب انصاف علی بروہی صاحب نے پروگرام Host کے طور پر 

اپنے فرائض انجام دیئے اور سپریٹینڈنگ انجنیئر آپریشن حیسکو نوابشاھ فرمان علی ڈاہانی  کی جانب سے سیفٹی سیمنار میں شرکت کرنے والے تمام حیسکو آپریشن لائن اسٹاف و انجنیئرز پرنسیپل RTC پرنسیپل سی ٹی سی نوابشاھ اور حیسکو "سیفٹی ڈپارٹمنٹ" کے افسران کو خوش آمدید کہا، حیسکو ڈائریکٹر PDC و مینجر CM&O اور مینجر سیفٹی ڈپارٹمنٹ جناب غلام سرور انڑ نے بھی سیفٹی سیمنار میں شرکت کی۔

ریجنل ٹریننگ کالج پرنسیپل RTC حیسکو جامشورو جناب صفدر میمن صاحب نے "سیفٹی سیمنار" کے حوالے سے کچھ کڑوی اور تلخ باتیں کی اور حیسکو لائن اسٹاف کی جانب سے کام کے دوران سیفٹی اصولوں کو ”نظر انداز“ کرنے پر سخت غصے کا اظہار کیا اور اپنے لیکچر میں کہا، کہ وہ اس slogan کو تبدیل کرتے ہیں، کہ Safety is First نہیں، بلکہ Family is First جب آپ اس طرح سے سوچ کر کام کریں گے، تو یقیناً آپ اپنے حفاظتی انتظامات کو ہر گز ہر گز بھی نظر انداز نہیں کرینگے۔ پرنسیپل RTC حیسکو جامشورو جناب صفدر میمن نے یہ بھی کہا، کہ ہم نے آپریشن سرکل نوابشاھ کی T&P رلیز کروالی ہے، ہر ڈویژن اور سب ڈویژن اپنی، اپنی T&P حیسکو اسٹورز سے فوری طور اشو کروا کر اپنے لائین اسٹاف سے باقاعدہ Receive کروائیں۔ 

اس کے بعد سیفٹی انسٹرکٹر محمد بلال نے حیسکو لائن اسٹاف کو سیفٹی اصولوں کو اپنانے کیلئے اپنا قیمتی اور انتہائی اہم 

لیکچر دیا اور کہا، کہ کیا یہاں بیٹھے ہوئے لائن اسٹاف میں سے کوئی بھی یہ بول سکتا ہے؟ کہ ہم نے سیفٹی اصولوں سے متعلق تربیت میں آپ کی رہنمائی نہیں کی یا کسی چیز کو جان بوجھ کر نظر انداز کیا اور آپ کو نہیں سکھایا؟ تو ہال میں موجود تمام لائن اسٹاف میں خاموشی چھا گئی، کسی نے کوئی جواب نہیں دیا۔ جس پر سیفٹی انسٹرکٹر محمد بلال نے کہا، کہ اگر ہم نے سب کچھ سکھایا اور آپ نے سیکھا ہے، تو پھر آپ ہی بتائیں کہ آپ ہی کی سرکل حیسکو نوابشاھ میں فیٹل ایکسیڈنٹس میں اضافہ کیوں ہو رہا ہے؟ یقیناً اس میں آپ لائن اسٹاف کی کوتاہیاں بھی شامل ہیں۔ آپ لوگ پراپر PTW کے بجائے ٹرپنگ سسٹم اور لوڈشیڈنگ شیڈیول اور موبائل سسٹم پر کام کرتے ہیں۔ کبھی، کبھی حفاظتی اقدامات کو مکمل طور نظر انداز کر لیتے ہیں اور نتیجتاً فیٹل اور نان فیٹل ایکسیڈنٹس کا شکار ہو جاتے ہیں۔

ڈپٹی ڈائریکٹر سیفٹی امجد علی نے اپنے لیکچر میں اپنی درج شدہ معلومات کے مطابق حیسکو لائن اسٹاف اور جنرل پبلک کے فیٹل اور نان فیٹل ایکسیڈنٹس سے متعلق اعداد و شمار کی وضاحت پیش کی، جس کے مطابق 2019 سے لیکر 2024 کے اختتام اور 2025 کے آغاز تک صرف آپریشن سرکل حیسکو نوابشاھ میں حیسکو لائن اسٹاف کے 18 فیٹل اور 57 نان فیٹل ایکسیڈنٹس ہو چکے ہیں۔

اس کے بعد پاکستان واپڈا سابقہ ہائیڈرو یونین زونل چیئرمین شیر محمد نظامانی نے حیسکو سیفٹی ڈپارٹمنٹ اور انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے، حیسکو میں لائن اسٹاف کو 

فیلڈ میں آپریشن کے دوران درپیش مسائل کی حقیقت سے پردہ اٹھایا اور کہا کہ ہم حیسکو سیفٹی اصولوں کو کتنا بھی اپنائیں؟ مگر جب ہمارے لائن اسٹاف کو ٹرانسپورٹ کی سہولت نہیں، یارڈ سٹک کے مطابق لائن اسٹاف کی دستیابی اور فیلڈ میں کام کرنے کے دوران معیاری اور مقداری T&P کی وقت پر دستیابی نہیں، تو پھر حادثات نہیں ہونگے؟ تو اور کیا ہوگا؟ اور ان چیزوں کو پورا کرنے کی ذمہ داری کس کی ہے؟ کون کریگا؟ اس کے باوجود حیسکو لائن اسٹاف دستیاب محدود وسائل پر بھی گذارہ کرتے ہوئے، اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں اور انشاء اللہ دیتے رہیں گے۔

جس کے بعد مینجر PDC اور ڈائریکٹر CM&O حیسکو حیدرآباد غلام سرور انڑ نے 

اپنے لیکچر میں کہا کہ اکثر و بیشتر ہمارے لائن اسٹاف احتیاطی تدابیر اپنانے سے گریز کرتے ہیں اور پھر حادثات کا شکار ہو جاتے ہیں۔ لہٰذا کام کے دوران کسی قسم کی کوتاہی آپ لائن اسٹاف کی جان لے سکتی ہے۔ کیوں کہ بجلی وہ دشمن ہے، جو آپ کو بتاکر آپ پر وار نہیں کرتی! بلکہ آپ کسی بھی لاپرواہی کی وجہ سے اس کا شکار بن جاتے ہیں۔ لہٰذا معذوری اور جان بوجھ کر موت کے موں میں جانے سے گریز کریں! اکثر لائن اسٹاف اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کے بجائے ہم جیسے افسران کو یا پھر حیسکو مینجمینٹ اور لیبر سے متعلق مسائل کو سوشل میڈیا پر ہائی لائٹ کرنے والے ایم ایچ جمالی کو واٹس ایپ کرتے ہیں، مگر تب تک بہت دیر ہو چکی ہوتی ہے۔ ذہنی، جسمانی معذوری یا جانی نقصان ہو چکا ہوتا ہے۔ لہٰذ اپنی جان کی خود قدر کریں اور دوسروں کی جان بھی بچائیں اور حفاظتی اقدامات سے متعلق مؤثر حکمت عملی اپنائیں۔

جس کے بعد سپریٹینڈنگ انجنیئر آپریشن سرکل حیسکو نوابشاھ جناب فرمان علی ڈاہانی صاحب جب اسٹیج پر آئے تو تمام اسٹاف ان کے احترام میں کھڑے ہوگئے، فرمان ڈاہانی صاحب نے اپنا مختصر خطاب پیش کیا اور اپنی نشست پر تشریف لے گئے۔ جس کے بعد پاکستان واپڈا ہائیڈرو یونین آپریشن سرکل حیسکو نوابشاھ کے موجودہ زونل چیئرمین جناب انور علی چانڈیو نے آخری خطاب کرتے ہوئے مینجمنٹ اور لائن اسٹاف دونوں کی جانب سے کوتاہیوں کو pointout کیا اور پھر آخر میں حیسکو ڈپٹی ڈائریکٹر (ٹیکنیکل) جناب انصاف علی بروہی صاحب نے دعائیہ خطاب کیا اور سیفٹی سیمنار اپنے اختتام کو پہنچا اور افسران و اسٹاف اپنی، اپنی منزل اور گھروں کی طرف روانہ ہوگئے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک، سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ

تین 3000 ہزار سے زائد گوگل بلاگ + (فیس بک، سوشل میڈیا) گروپ اینڈ پیج وزیٹرس روزانہ
We design and display to advertise your business contents